امریکی صدارت کا تاج جو بائیڈن کے سر پر سج گیا، ٹرمپ کو شکست
میں سب امریکیوں کا صدر ہوں گا، آپ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے، میں اس پر پورا اتروں گا، نومنتخب صدر جو بائیڈن
واشنگٹن (رائٹ پاکستان نیوز) طویل انتظار بالآخر ختم ہوا۔ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں جو بائیدن نے طویل انتخابی مہم اور صبر آزما انتظار کے بعد ایک سنسنی مقابلے میں موجودہ صدر اور ری پبلکنز امیدوار ڈونلد ٹرمپ کو شکست سے ہمکنار کیا۔
ریاست پنسلونیا کے 20 الیکٹورل ووٹ بھی جو بائیڈن کو مل گئے۔ جس کے بعد وہ انتخابات میں کام یاب ہوچکے ہیں۔
حالیہ صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن نے اپنے مخالف امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سخت مقابلے کے بعد ہراکر فتح اپنے نام کرلی۔ انتخاب جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا تھا
"میں امریکیوں کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے مجھے اس عظیم ملک کی قیادت کیلئے منتخب کیا ہے، آپ نے مجھے ووٹ دیا یا نہیں، میں سب امریکیوں کا صدر ہوں گا، آپ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے، میں اس پر پورا اتروں گا”
America, I’m honored that you have chosen me to lead our great country.
The work ahead of us will be hard, but I promise you this: I will be a President for all Americans — whether you voted for me or not.
I will keep the faith that you have placed in me. pic.twitter.com/moA9qhmjn8
— Joe Biden (@JoeBiden) November 7, 2020
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کو اپنی آبائی ریاست میں بھی برتری حاصل ہوگئی ہے اور یوں جو بائیڈن کو پنسلونیا کے 20 الیکٹورل ووٹ بھی مل گئے ہیں۔ یوں جو بائیڈن کے کُل الیکٹورل ووٹ کی تعداد 284 ہوگئی ہے۔
پاپولر ووٹ میں بھی جو بائیڈن اگے ہیں۔ جوبائیڈن کو پاپولر ووٹوں میں اپنے حریف صدر ٹرمپ پر 40 لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ جو بائیڈن کے مجموعی ووٹوں کی تعداد ساڑھے 7 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
یوں صدارتی انتخاب کے فاتح جو بائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ قبل ازیں سب سے زیادہ ووٹس حاصل کرنے کا اعزاز سابق صدر اوباما کے پاس تھا۔
باراک اوبامہ نے سال 2008 کے انتخاب میں چھ کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ ووٹ اپنے نام کیے تھے۔
اس بار کورونا وائرس کے سبب چھ کروڑ سے زیادہ ووٹ ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے۔ اِنہی ووٹوں کی گنتی کے سبب انتخابی نتیجے میں دیر ہوئی۔ اس مرتبہ امریکا میں ٹرن آؤٹ بھی تاریخی دیکھنے میں ایا۔
صدر ٹرمپ کا بھی فتح کا اعلان
قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اکثریت سے جیتنے کا دعوی کیا تھا۔ جس پر ٹوئٹر نے اُنہیں وارننگ بھی دی تھی اور کہا کہ "اس پوسٹ میں دی گئی معلومات کی توثیق نہیں ہوتی۔”۔
یہی نہیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف جماعت ڈیموکریٹ پر صدارتی الیکشن میں ووٹ چوری کا الزام عاید کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ جانے کا اعلان بھی کیا تھا۔
[…] winner of the presidential election, Joe Biden, has the honor of receiving the most votes in US […]