بابر اعظم نے پاکستان کو زمبابے کیخلاف پہلا ٹی 20 جتوادیا
کپتان بابر اعظم نے 82 رنز کی قابل قدر اننگز کھیلی، پاکستان نے 157 رنز کا ہدف 8 گیند پہلے حاصل کرلیا
راولپنڈی (رائٹ پاکستان نیوز) پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلا ٹی 20 کرکٹ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔
میزبان پاکستان اور مہمان زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے اور اس کے 6 کھلاری آوٹ ہوئے۔
پاکستان نے 156 رنز کا ہدف 18 اوور اور 4 گیندوں پر پورا کرلیا۔ پاکستان نے 157 بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابر اعظم نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر 80 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ بابر اعظم نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 82 رنز کی سپر اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 1 چھکا بھی شامل تھا۔
15th T20I fifty for Captain @babarazam258!
Live Updates: https://t.co/ohFo5zrUgU
WATCH #PAKvZIM ➡ https://t.co/TFQynkDyzy#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/ws7LLUw6pD— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2020
حفیظ 32 گیندوں پر 36 رنز بنا پائے۔ اوپنر فخر زمان 19 جبکہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
For his captain's knock @babarazam258 is the Man of the Match!#PAKvZIM | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/4DSYcG6oDx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2020
میزبان زمبابوے کی طرف سے مزارا بانی نے 2 ، چٹارا اور این گراوا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔