Ultimate magazine theme for WordPress.

نواز شریف بھارت کی زبان بول رہے ہیں، عمران خان

جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کریں گے انہیں نہیں چھوڑوں گا، مقابلہ کروں گا، وزیراعظم عمران خان

340

حافظ آباد (رائٹ پاکستان نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے الزام عاید کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ اور اب نواز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر حملے شروع کردیے ہیں۔

حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے ایسی عجیب و غریب شکلیں بنائیں کہ وفاقی کابینہ میں بھی 2 خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے، لیکن لندن جاتے ہی نواز شریف کی ساری بیماریاں ختم ہوگئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف جیسے میر جعفر، میر صادق اور میر ایاز صادق کا مقابلہ کروں گا، یہ لوگ جتنے مرضی جلسے کرلیں جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کریں گے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا، کہا کہ میری وجہ سے نہیں، ان جیسے لوگوں کی وجہ سےاسلام خطرے میں ہے۔ عمران خان نے چیلنج کیا کہ ان علاوہ کس نے ناموس رسالت ﷺ کا معاملہ دنیا میں اٹھایا؟ کہا کہ یہ ان کے ایمان کا معاملہ ہے، انہوں نے ووٹ کیلئے ایسا نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک پنجاب کے 50 فیصد عوام کی ہیلتھ انشورنس ہوجائے گی، جس سے ہر خاندان کا 10 لاکھ روپے کسی بھی سرکاری یا پرائیوٹ اسپتال میں مفت علاج ہوسکے گا، 2021 میں پنجاب کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ روٹی ،کپڑا اور مکان کی بات تو پہلے بھی کی گئی لیکن اب حقیقی معنوں میں غریب اپنا گھر بناسکیں گے، نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے کے تحت غریب لوگ بھی اپنا گھر بناسکیں گے، گھر بنانے کے لیے 5 فیصد سود پر عوام بینکوں سے قرضے لے سکیں گے۔

1 Comment
  1. […] Prime Minister Imran Khan has alleged that PML-N leader Mian Nawaz Sharif has gone so far as to speak the language of India to save his theft, and now Nawaz Sharif has […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.