لہسن کے فوائد، احتیاطیں اور نقصانات
مہلک امراض کے شکار افراد لہسن کے سپلیمنٹس ڈاکٹر کی مشاورت سے استعمال کریں
بیکٹیریا اور وائرس سے لڑنے اور علاج معالجے میں لہسن کا استعمال صدیوں سے ہورہا ہے۔ قدیم زمانے لہسن کے فوائد، لہسن پیٹ درد سے لے کر کھانسی تک ہر مرض کا علاج تھا۔
ایک تحقیق کے مطابق جدید سائنس نے مدافعتی نظام میں بہتری، قلبی امراض اور دیگر بیماریوں کے خلاف لہسن کے اثرات مرتب کیے ہیں۔
جب آپ کچے لہسن کو کچلتے (کُوٹتے) ہیں تو اس سے "ایلیسن” نامی کیمیکل نکلتا ہے، جو لہسن کو اس کی زبردست ذائقہ دیتا ہے۔ یہ جڑی بوٹیوں کے جراثیم سے لڑنے اور صحت بخش خصوصیات کے لئے جزوی طور پر بھی مفید ہے۔
لہسن کے فوائد
امریکہ کے قومی مرکز برائے تکمیلی اور مربوط صحت (این سی سی آئی ایچ) کے مطابق
- کچھ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایلیسن خون میں کولیسٹرول کو کم کرسکتا ہے۔ تاہم ، دیگر اسٹڈیز اس سے متفق نہیں۔
- لہسن atherosclerosis میں مفید ثابت ہوسکتا ہے، یہ وہ مرض ہے جس میں شریانیں سخت یا تنگ ہونا (سکڑنا) شروع کردیتی ہیں۔ جس سے فالج یا دل کی بیماری کا خدشہ ہوتا ہے۔
- ایسپرین (بائر) کی طرح لہسن بھی خون کو پتلا کرتا ہے۔
- اب یہ آپ کی صحت پر منحصر ہے کہ آپ کو خون پتلا ہونے سے فائدہ ہوگا یا گاڑھا؟جڑی بوٹیاں کچھ اقسام کے کینسر کے خدشات کو کم کرسکتی ہے۔ تاہم ایک طویل مدتی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ معدے کے کینسر پر لہسن کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔
لہسن کے منفی اثرات
(این سی سی اے ایم) کے مطابق یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ
- لہسن بعض دوائیوں کی کے عمل پر اثرات ڈالتا ہے۔
- جسم میں دواء کے داخل ہونے (گھُلنے) پر بھی لہسن اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر آپ لہسن کو کمزور دواء کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو دوائی کا بہت کم حصہ اپ کے جسم میں داخل ہوگا۔
- اگر کوئی شخص ایڈز کی دوا کھارہا ہے تو اسے لہسن استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
- لہسن سے منہ میں جلن احساس ہوتی ہے۔
- لہسن اسہال کا باعث بن سکتا ہے
- لہسن سے پیٹ میں گیس ہوسکتی ہے اور سینے اور معدے میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔
- لہسن پیٹ کی خرابی اور قئے کا باعث بن سکتا ہے۔
- لہسن چونکہ خون کو پتلا کرسکتا ہے، اس لیے لہسن کا سپلیمنٹ استعمال کرنے سے پہلے آپ کو ڈاکٹرز سے ضرور مشاورت کرلیں۔