Ultimate magazine theme for WordPress.

نواز شریف فوج کو بغاوت پر اُکسا رہے ہیں، عمران خان

مریم عورتوں کے احترام کا فائدہ اٹھارہی ہے، کوئی دوسرا ملک ہوتا تو جیل میں ہوتی، وزیراعظم عمران خان

251

سوات (رائٹ پاکستان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کےقائد میاں نواز شریف پر پاک فوج کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کا الزام لگایا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اداکاری کرکے لندن جاکر بیٹھ گیا، ہمیں اس پر ترس آگیا، عورتیں اس کی شکل دیکھ کر رونے لگتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کو بھی ترس آگیا کہ عمران خان اُسے باہر جانے دو، میں نے عدالتوں سے کہا کہ کم از کم 7 ارب روپے بطور ضمانت رکھ لو کیونکہ یہ پیسے کا پجاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے نواز شریف اور مریم نے این آر او کی امید میں خاموشی اختیار کیے رکھی، جب اُنہیں سمجھ آگئی کہ عمران خان این آر او نہیں دے گا، نواز شریف نے باہر سے گیم شروع کردیی اور پاک فوج اور عدلیہ پر حملے شروع کردیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف فوج سے کہہ رہا ہے کہ اپنے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو بدلو، یعنی فوج کو بغاوت کرنے کا کہہ رہا ہے۔ اس سے بڑا ملک دشمن کون ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم بھی باپ جیسی بات کررہی ہے، لیکن بیٹے نہیں کررہے کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے تو جیل میں ہوتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں عورتوں کا احترام کا فائدہ اٹھاکر مریم فوج کے خلاف زبان استعمال کررہی ہے۔ کوئی اور ملک ہوتا تو مریم کو جیل میں ڈال دیتے۔

عمران خان بولے کہ یہ ملک میں فیصلہ کن وقت ہے۔ سارے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں ۔ اگر ڈاکو آپ کا گھر لوٹ لے تو پھر گھر چلانے کیلئے آپ کو قرضے لینے پڑتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سوات میں صحت سہولت کارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے مشرف نے نوازشریف اور آصف زرداری کو این آراو دے کر بڑا ظلم کیا، یہ جو مرضی کرلیں، میں اِنہیں این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس دن میں نے اپنی کرسی بچانے کیلئے اِن ڈاکوؤں کو این آر او دے دیا، اُس دن میں پاکستان سے سب سے بڑی غداری کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.