زیادہ تر معاملات میں گوگل آپ کی ضرورت کی چیز کو ڈھونڈنے میں بڑی مدد کرسکتا ہے۔ تاہم بعض اوقات یہ آپ کے خلاف بھی کام کرسکتا ہے۔ 10 چیزیں انٹرنیٹ پر کبھی نہ دیکھیں
ذیل میں آپ کو ان 10 چیزوں کی ایک فہرست پڑھنے کو ملے گی، جو آپ کو گوگل کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ بالخصوص رات کو سونے سے پہلے تو بالکل بھی یہ چیزیں گوگل پر نہیں دیکھنی چاہئیں۔ 10 چیزیں انٹرنیٹ پر کبھی نہ دیکھیں
1: بیماری کی علامات
آئیے ہم سب سے پہلے آپ کی صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ایسی بہت ساری ویب سائٹیں موجود ہیں جو ایسا مواد پیش کرتی ہیں، جو غیر مصدقہ ہوتا ہے۔ پیشہ ور ماہرین سے ان کے بارے میں رائے نہیں لی گئی ہوتی۔ ایسا ہی مواد صحت سے متعلق بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ یاد رکھیں کہ انٹرنیٹ پر آپ کی علامات کے اصل معنی تلاش کرنا آپ کیلئے بہت زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوگا۔
اس کے برعکس ، انٹرنیٹ پر موجود مواد آپ کو پریشان کرنے اور گھبرانے کا احساس دلائے گا۔ اگر آپ کو صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی ہے تو براہ مہربانی "ڈاکٹر گوگل” سے مت پوچھیں۔ اس کے بجائے اپنے کسی قریبی اسپتال یا کلینک میں ایک حقیقی ڈاکٹر سے ملنے کا پروگرام بنائیں۔
2: کینسر یعنی سرطان
یہ وہ معاملہ ہے کہ جس کے بارے میں آپ جتنا کم جانتے ہوں گے، یہ آپ کیلئے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ یاد رکھیں کہ کینر کی بہت ساری قسمیں ہیں۔ ان میں ایسی علامات بھی ہوتی ہیں، جو ضروری نہیں کہ کینسر کی وجہ سے ہی ظاہر ہورہی ہو۔ مثال کے طور پر اکثر لوگوں کو چکر آنا، نقاہت اور متلی کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، یہ عام علامات ہیں، لیکن اگر آپ کینسر کی علامات تلاش کریں گے تو آپ اس میں بھی یہ علامات دیکھ کر گھبرانا شروع کردیں گے۔
3: مجرمانہ چیزیں
یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے کیونکہ اکثر لوگ انٹر نیٹ پر "بم بنانے کے طریقے” یا "ایمفیٹامائن کیسے بنائیں” جیسی چیزوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ تاہم یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ انسداد منشیات اور سیکیورٹی کے ادارے اس قسم کی سرچز کو ٹریک کرتے رہتے ہیں۔ اگر آپ یہ چیزیں تلاش کریں گے تو آپ کا آئی پی ایڈریس ان اداروں کے ڈیٹا بیس میں ظاہر ہوسکتا ہے۔ یوں آپ بیٹھے بٹھائے اپنے تجسس کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
4: بستر میں کھٹمل
آپ نے یقینا ان چھوٹے "بدمعاشوں” کے بارے میں سنا ہوگا، جنہیں کھٹمل کہتے ہیں اور عموما یہ بستر میں پائے جاتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اپ نے اپنی زندگی میں کبھی بستر یا اپنے جسم پر ان کا حملہ محسوس کیا ہو، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بیڈ بگ کی تباہی کس طرح نظر آتی ہے؟ اگر آپ رات کو سوتے رہنا چاہتے ہیں تو آپ اِس بدمعاش کو تلاش نہ کریں، ورنہ یہ خواب میں بھی آپ کو ڈراتے رہیں گے۔
5: جلد کی حالت
جلد سے بہت سی بیماریاں منسلک ہیں، اور ان میں سے بیشتر واقعی بری ہوتی ہیں۔ آپ نے کسی بھی وجہ سے انٹرنیٹ پر یا گوگل پر ان کی تصاویر دیکھنا یا تلاش کرنا کرسکتے ہیں۔ اس معاملے میں لاعلم رہنا آپ کیلئے زیادہ بہتر ہوگا، کیونکہ اس طرح کا مواد آپ کیلئے انتہائی پریشان کن ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لیے براہ مہربانی جینیاتی انفیکشن کو گوگل پر تلاش نہ کریں۔
6: سگریٹ نوش کے پھیپھڑے
ہم میں سے بہت سے لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، اور وقتا فوقتا ہم تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں سوچتے بھی رہتے ہیں، بالخصوص اپنے پھیپھڑوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ انٹرنیٹ تمباکو نوشی کرنے والوں کے غیر معمولی پھیپھڑوں کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے۔
آپ ان تصاویر کو ممکنہ طور پر بہت زیادہ سنجیدگی سے لے سکتے ہیں اور پھر بیکار ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کیلئے واقعی مضبوط حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو تو پھر آپ یقینا گوگل پر یہ تلاش کرسکتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ ایسا نہ کریں۔
7: خطرناک جانور
اگر آپ کسی نئے فوبیا کا شکار نہیں ہونا چاہتے تو براہ مہربانی اِس فہرست سے دور رہیں۔ ہمارے سیارے پر بہت سارے خوفناک جانور موجود ہیں، اور اُن میں سے کچھ شاید آپ کے علاقے میں پائے جاتے ہوں گے۔ مزید یہ کہ اس طرح کے فوبیا آپ کو سفر کرنے سے روک سکتے ہے۔یقینا آپ ایسا نہیں چاہتے ہوں گے۔
8: اپنا نام
یہ کوئی بڑا راز نہیں ہے کہ انٹرنیٹ کے دور میں ہماری پرائیویسی پر بہت سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ اگر آپ اپنا نام گوگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اُس سرچ کے کچھ ناگوار نتائج آپ کیلئے پریشان کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کی خراب تصاویر، پرانی معلومات اور غیر متعلقہ مواد سامنے آسکتا ہے۔
ہم ایسی چیزوں کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسی کوئی چیز مل جاتی ہے تو آپ یہ سب ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم یہ کرنا کوئی آسان چیز نہیں ہے۔ شاید ہمیں اسے آسان لینا چاہئے؟ یا محض اسے گوگل نہ کریں۔
9: بلیک ہیڈز ریمول
بالکل یہ کچھ مختلف ہے۔ یہ یقینی طور پر آپ کو خوفزدہ نہیں کرے گا اور نہ ہی آپ کو پریشانی میں مبتلا کرے گا۔ لیکن اس میں آپ کا اچھا خاصا وقت لگے گا۔ آپ رُک نہیں سکیں گے۔ یہ اتنا عجیب ہے کہ بلیک ہیڈ کو ہٹانا بہت سے لوگوں کیلئے ظاہری طور پر اطمینان کا سبب بنتا ہے، لیکن حقیقی طور پر شاید ایسا نہیں ہے۔ اس لیے ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ اِس سے دور رہیں۔
10: زچگی کا عمل
ممکن ہے کہ آپ کئی فلموں میں زچگی کے ایسے مناظر دیکھے ہوں، جن میں خواتین زور سے چیخ رہی ہوتی ہیں جبکہ ڈاکٹر اُنہیں پرسکون کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں- یہ مناظر ایک فلم میں بھی بہت اسٹریس والے لگتے ہیں۔ تاہم پیدائش کا اصل عمل فلم کے نقلی عمل سے 100 گنا زیادہ پریشان کن ہوتا ہے۔
خواتین کو تو یہ مناظر بالکل بھی نہیں دیکھنا چاہیے، کیونکہ اس طرح کے مناظر خواتین کو دہشت زدہ کرکے ماں ببنے میں ان کی حوصلہ شکنی کرسکتے ہیں۔ لہذا زچگی کے مناظر کی تلاش کی کوشش ہرگز نہ کریں اور سیزیریئن والے مناظر تو بالکل ہی نہ دیکھیں۔