Ultimate magazine theme for WordPress.

نو چیزیں کبھی پریشر کوکر میں نہ پکائیں – پریشر کوکر کا استعمال

403

پریشر کوکر  مصروف لوگوں کا بہترین دوست ہے۔ لیکن کوکر استعمال کرتے ہوئے اپنی ترکیب میں غلط چیز کو شامل کرکے، آپ کو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے! آئیے میں آپ کو بتاتی ہوں کہ آپ کو کھانا پکاتے ہوئے اپنے پریشر کوکر میں کون کون سی چیزیں بالکل بھی نہیں ڈالنی چاہئیں؟

نرم اور تازہ گوشت کو کوکر میں پکانے سے گریز کریں

پریشر کوکر سخت گوشت اور ہڈیوں تک کو انتہائی نرم اجزاء میں تبدیل کردیتا ہے، دُبلی پتلی چیزیں کوکر میں جلد نرم پڑجاتی ہیں۔ گوشت کے تازہ ٹکروں کو کوکر میں ڈالنے کی بجائے ویسے ہی گرِل کرنا یا ابالنا زیادہ بہتر اور مناسب ہوگا۔

پریشر کوکر کا استعمال – کوکر میں براہ راست کچا گوشت نہ ڈالیں

کڑاہی میں پکایا جانے والا گوشت سنہری رنگت کا ہونے پر بھی ذائقے میں اس گوشت سے بہتر ہوگا، جو کوکر میں پکاکر بھوری رنگ والا بنالیا جائے۔ اس لیے گوشت کو پہلے کسی کھلے منہ والے برتن میں ابال لیں، پھر چاہے کچھ دیر کیلئے کوکر میں ڈال کر نرم کرلیں۔ مطلب یہ کہ کوکر میں ہمیشہ آدھا اُبلا ہوا گوشت ڈالیں، کبھی کچا گوشت براہ راست پریشر کُکر میں نہ ڈالیں۔ ایسا کرنے سے گوشت کا رنگ بھی آپ کی خواہش کے مطابق بھورا ہوجائے گا اور ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔

کوکر میں بہت زیادہ پانی استعمال نہ کریں – پریشر کوکر کا استعمال

کوکر پانی کے بخارات کو دوبارہ استعمال کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اگر آپ کوئی ایسی ترکیب استعمال کررہی ہیں جو کوکر کی بجائے عام چولہے کیلئے لکھی گئی ہو تو پھر کوکر استعمال کرتے ہوئے پانی اور تیل وغیرہ کی مقدار نصف تک کم کردیں۔

موسمی سبزیاں کوکر میں نہ پکائیں

لمبی جڑوں والی سخت سبزیوں کیلئے تو کوکر کا استعمال درست ہے، لیکن مٹر، گوبھی، کدو اور ٹیندوں وغیرہ کیلئے کوکر کا استعمال مناسب نہیں۔ اگر آپ ان سبزیوں کو گوشت میں ملاکر پکانا چاہ رہی ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ گوشت ابالنے کے بعد اُن سبزیوں کو عام چولہے پر پکائیں۔

بہت زیادہ مصالحہ جات استعمال نہ کریں

مصالحہ جات کو جتنا زیادہ پکائیں گے، تو وہ اتنے ہی گرم ہوجاتے ہیں اور اپنا آصل ذائقہ اور خوشبو بھی کھودیتے ہیں۔ کھانے کی تیاری کے دوران مصالحہ جات بالکل آخری مرحلے میں ڈالیں، بصورت دیگر آپ کا کھانا بدذائقہ ہوسکتا ہے۔

کوکر میں پکی ہوئی سوکھی پھلیاں شامل نہ کریں

زیادہ تر دالیں پکانے کیلئے کوکر اگرچہ اچھا رہتا ہے، لیکن اس میں "غیرپکا ہوا” لوبیا نہ پکائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ اپنا کھانا کھانے والوں کو بیمار کرسکتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خشک پھلیوں میں زہریلے مواد موجود ہوتے ہیں، جنہیں عام برتن میں ابال کر محفوظ بنانا ضروری ہوتا ہے۔ لہذا پہلے 5 سے 10 منٹ تک اُن پھلیوں کو ابالیں، نتھاریں، صاف کریں اور پھر کوکر میں شامل کریں۔

کوکر میں دودھ، کریم اور دہی شامل نہ کریں

ڈیری مصنوعات کو زیادہ دیر تک پکائیں تو وہ خراب ہوجاتی ہیں۔ کھانا پکانے کے آغاز میں ہی کوکر میں دودھ، کریم یا دہی ڈالنے کا مطلب ہوگا کہ آخر میں آپ کے ہاتھ مزیدار سالن کی بجائے ناسمجھ آنے والا کیچڑ رہ جائے۔

ایسا گوشت مت شامل کریں جس پر جِلد موجود ہو

ایسا گوشت جس پر جِلد ابھی موجود ہو، اُسے ابالنے کیلئے نارمل درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے گوشت کو کھلے برتن میں ابالیں یا گرل کرلیں۔ اس طرح آپ کو اس جِلد کو الگ کرنے میں بھی آسانی رہے گی۔

نرم تازہ سبز پتوں والی سبزیاں کوکر میں نہ پکائیں

سبز پتوں والی سزبیوں کو اگر کوکر میں پکایا جائے تو ان کی لذت اور خوشبو ختم ہوجاتی ہے، ایسی سبزیوں کو ہمیشہ کھلے منہ والے برتن میں پکائیں۔ اگر آپ کورمہ بنارہی ہوں تو اس میں بھی سبز دھنیا بالکل آخر میں ڈالیں، تاکہ کورمے کا اصل ذائقہ برقرار رہے۔

عربی قہوہ کے 9 ایسے فوائد

Leave A Reply

Your email address will not be published.