قہوہ کو مشرق وسطی کے ممالک میں ایک روایتی، خوشبودار اور پسندیدہ مشروب سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے اسے عربی قہوہ arabic coffee بھی کہا جاتا ہے۔ عربی قہوے کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے، جو عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب میں روایتی چائے کے طور پر کھجوروں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
کچھ ایشیائی ممالک میں اسے محض چائے بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ تو شاندار ہے ہی، لیکن ذائقے کے علاوہ بھی اس کے بے شمار فوائد ہیں، کیونکہ اس میں بہت سے صحت مند اجزاء پائے جاتے ہیں۔
قہوہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے
عربی قہوہ ہاضمے کے لیے بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ قبض کشا بھی ہے۔ عربی قہوہ نظام انہضام کو صاف کرتا ہے۔ قہوہ میٹابولزم میں Abrabic Coffee اضافہ کرتا ہے، اور عمل انہضام کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
قہوہ ایک صحت بخش مشروب ہے
قہوہ صحت مند غذائی اجزا کی وجہ سے تھکاوٹ سے فوری امداد دیتا ہے۔ قہوا دن کا آغاز کرنے کیلئے ایک بہترین مشروب ہے، کیونکہ اس میں شہد، اخروٹ، زعفران اور بادام جیسے دیگر اجزا کے خواس پائے جاتے ہیں۔ جسم اور دماغ کو تروتازہ اور متحرک رکھنے کے لیے اس میں بہت سے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
قہوہ اس وقت مزید صحت بخش ہوجاتا ہے، جب اسے کھجوروں اور دیگر مٹھائیوں کے ساتھ پیا جاتا ہے۔ یہ دودھ والی چائے اور کافی کی لت کو ترک کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
فشار خون کو نارمل رکھنے کا باعث
قہوہ میں سوڈیم کی مقدار کم اور پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں فشار خون (بلڈ پریشر) نارمل رہتا ہے۔ قہوہ میں ہمیشہ خالص الائچی ضرور شامل کریں کیوں کہ الائچی ہمارے جسم سے ٹاکسن (زہریلے مواد) کو دور کرتا ہے، قہوہ کا معیار بہتر بناتا ہے، اسے خوشبودار بناتا ہے اور بلڈ پریشر کے نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
قہوہ کیلوریز کے نقصانات کو کم کرتا ہے
قہوہ چینی کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی پیش کیا جاسکتا ہے ، لیکن عام طور پر قہوہ چینی کے بغیر ہی پیش کیا جاتا ہے! لیکن اگر آپ کچھ میٹھا شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس میں شہد، ترش سیب، خشک چیری یا کشمش بھی شامل کرسکتے ہیں، کیونکہ چینی کے یہ قدرتی ذرائع بہتر رہتے ہیں۔ قہوہ میں موجود پانی، دارچینی اور شہد بھی کیلوریز کو کم کرنے کا کام کرتے ہیں۔
نزلہ زکام کا قہوہ قدرتی علاج ہے
عام طور پر لوگ آج کل صبح کے وقت عام چائے یا کافی کی پیالیاں پینے کے عادی ہیں۔ یہ عام چائے اور کافی تیزابیت کی حامل ہوتی ہیں، اور نظام ہاضمہ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس کے برعکس عربی قہوہ عام چائے سے بہت بہتر ہے، نقصان پہنچانے کی بجائے عربی قہوہ بہت سے جسمابی عوارض کا حل ہے۔
اگر آپ آلودگی، دھول اور کسی دوسری وجہ سے نزلے زکام کا شکار ہوجائیں تو ایسے میں قہوہ فوری آرام اور سکون کا باعچ بنتا ہے، فلو میں کوئی دوا لینے سے پہلے عربی قہوہ بنائیں اور خود کو تروتازہ کرلیں۔
عربی قہوہ دراصل فلو، سینے کی جھکڑن، نزلہ، زکام، حتی کہ سر درد ، اور درد شقیقہ (آدھے سر کے درد) کے علاج کے لیے بھی ایک بہترین گھریلو ٹوٹکہ ہے۔ اس کے علاوہ عربی قہوہ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔
قہوہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
قہوہ میں پایا جانے والا زعفران دراصل وٹامن بی ٹو (ریبوفلاوین) کا بہت بڑا ماخذ ہے۔ وٹامن بی 12 جسم کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ یہ قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط بنانے، جسم کو توانا رکھنے، خون میں سرخ خلیے بنانے کے ساتھ ساتھ آنکھوں اور جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
قہوہ ذہنی دباؤ ختم کرتا ہے
ذہانی دباو اور اعصابی تناو آج کل ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، جس کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، عربی قہوہ آپ کے مزاج کو بہتر بنانے، اعصابی تناؤ کو دور کرنے اور ارتکاز سوچ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
عربی قہوہ خوراک یا مشروبات کے ذریعے استعمال کردہ کیمیکلز کو ذہریلے اثرات سے پاک صاف کردیتا ہے! ٹاکسنز میں کمی، اینٹی آکسائڈنٹ کی سطح کو بڑھانے میں بھی عربی قہوہ مدد کرتا ہے۔ عربی قہوہ اینٹی آکسیڈنٹ، توانائی اور جوش و ولولہ کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ یہ آپ کو چوکس بناتا ہے اور آپ کے مزاج پر خوشگوار اثر ڈالتا ہے۔
عربی قہوہ Arabic coffee اعصابی تناؤ کو کم کرنے کیلئے آپ کے جسم ممیں موجود آکسیٹوسن، سیروٹونن اور اینڈورفنس جیسے کیمیائی اجزاء کو متحرک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
فالتو چربی کا خاتمہ
قہوے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس سے جسم میں موجود فالتو چربی ختم کرنے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ روزانہ قہوے کے دو تین کپ پینا ضرور پسند کرتے ہیں۔ قہوہ امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کولیسٹرول کو خون کی وریدوں میں جمع ہونے سے روکتا ہے۔
اس کے علاوہ جسم میں فالتو چربی دیگر بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے جیسا کہ ہڈیوں کی کمزوری، سانس کی دشواری وغیرہ۔ اس لیے ہمیشہ جسمانی وزن پر نظر رکھیں اور قہوہ کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنالیں۔
تروتازہ اور صحت مند جلد
قہوہ میں اینٹی آکسیڈنٹس اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ کی زیادہ مقدار سے جلد کے انفیکشن، کیل مہاسوں اور جلد کے سوکھاپن وغیرہ کے علاج میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ قہوے میں پسے ہوئے بادام اور اخروٹ شامل کرکے پئیں تو اس سے آپ کی جلد کو قدرتی چمک ملتی ہے۔
باقاعدگی سے قہوہ پینا جلد کو نرم و ملائم بنانے کا سبب بنتا ہے۔ قہوہ جلد میں چمک اور تازگی کا باعث بھی بنتا ہے۔
قہوہ عرب معاشرت کا ایک لازمی جزو ہے، جس خطہ عرب کے تمام مرد اور عورتیں شوق سے پیتے ہیں۔ اب تو قہوہ بنانے کی جدید تکنیکیں بھی موجود ہیں، جن کی مدد سے آسانی اور تیزی سے قہوہ تیار کیا جاسکتا ہے۔ آپ نشمہ دالہ (عربی الیکٹرک قہوہ ساز) کی مدد سے آسانی اور جلدی سے قہوہ بناسکتے ہیں۔