Ultimate magazine theme for WordPress.

Pakistan vs Zimbabwe تیسرا ایک روزہ میچ زمبابوے، سیریز پاکستان کے نام

میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، زمبابوے نے 3 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کرلیا

485

راولپنڈی (رائٹ پاکستان نیوز) pakistan vs zimbabwe کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ سپر اوور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 2 اسکور بنائے اور یوں زمبابوے کو 3 رنز کا ہدف دیا۔ زمبابوے نے بآسانی یہ ہدف حاصل کرکے سیریز کا آخری میچ اپنے نام کرلیا۔

اس سے پہلے زمبابوے نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت لیا۔ زمبابوے نے پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا ڈالے۔ زمبابوے کی بیٹسمین شان ولیمز نے 118 رنز کی زبردست اننگز کھیلی اور آوَٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے باؤلر محمد حسنین نے 5 وکٹیں لے کرع شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ یہ محمد حسنین کی کیریر کی بیسٹ باولنگ تھی، 6 وکٹوں کیلئے انہوں نے 10 اوورز میں 26 رنز بھی دیے۔

جواب میں پاکستان نے مقررہ پچاس اوور میں 278 رنز بنائے اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔ کپتان بابر اعظم نے 125 رنز کی شاندار سینچری اسکور کی۔

تیسرا ایک روزہ میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا۔  pakistan vs zimbabwe

صنعتوں کو اضافی بجلی اب آدھی قیمت پر ملے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.