Ultimate magazine theme for WordPress.

پیک آور ختم، صنعتوں کو اضافی بجلی آدھی قیمت پر ملے گی

معیشت بڑی مشکل سے مستحکم ہوئی ہے۔ لوگوں کو روزگار ملے گا تو غربت کم ہوجائے گی، عمران خان

335

اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) پاکستان میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو اضافی بجلی اب آدھی قیمت پر ملے گی۔ اب کوئی پیک آوور نہیں ہوگا بلکہ 24 گھنٹے آف پیک آوور ہوگا۔ جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

یہ خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے سنائی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ یکم نومبر سے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری) کیلئے اضافی بجلی آدھی قیمت پر ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ نومبر کے مقابلے میں صنعتکار اب جو اضافی بجلی استعمال کریں گے، وہ اُنہیں 50 فیصد کم قیمت پرملے گی۔ اگر صنعتکار 16 روپے یونٹ پر بجلی خرید رہے تھے تو اب انہیں وہ بجلی 8 روپے فی یونٹ میں ملے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ یہ رعایت 30 جون تک کیلئے ہے، چھوٹی بڑی ساری صنعتوں کو بلاتخصیص اگلے تین برس تک پچیس فیصد کم ریٹ پر اضافی بجلی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو پچیس فیصد مہنگی بجلی دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری صنعت مقابلہ نہیں کرسکتی، عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں بجلی بنانے کے پلانٹس کے مہنگے معاہدے کیے گئے۔

عمران خان نے امید ظاہر کی اس پیکیج سے مقامی صنعت کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ کورونا کے بعد پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر سے 20 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں۔ ملک میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی ہے، اس کے علاوہ کنسٹرکشن کا سیکٹر آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت بڑی مشکل سے مستحکم ہوئی ہے۔ لوگوں کو روزگار ملے گا تو غربت بھی کم ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.