Ultimate magazine theme for WordPress.

ترکی: زلزلے سے اموات کی تعداد 107 ہوگئی

لزلے کے بعد 475 ضِمنی جھٹکے بھی محسوس کیے جاچکے ہیں، منہدم عمارتوں سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری

265

ازمیر ترکی (رائٹ پاکستان نیوز) ترکی میں گزشتہ جمعہ کے روز آنے والے زلزلے میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 107 ہوگئی۔

اس زلزلے میں 1026 زخمی بھی ہوئے، جن میں 883 کو علاج اور طبّی امداد کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا جاچکا ہے۔ ایک سو تینتالیس زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ازمیر میں زلزلے سےھ متاثر ہونے والی بارہ عمارتوں میں تلاش و بچاو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ پانچ عمارتوں میں ملبہ ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے۔

ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

https://rightpakistan.com/?p=701

جمعہ کے زلزلے کے بعد 475 ضِمنی جھٹکے بھی محسوس کیے جاچکے ہیں، 44 آفٹر شاکس کی شدت 4 درجے سے زیادہ تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.