زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا
رحمت العالمین ﷺ کی گستاخی کرنے والوں کو روکنے کیلئے اسلامی دنیا کو آگے آنا ہوگا، بیگ راج کی باتیں

کیا ڈیڑھ ارب مسلمان راکھ کا ڈھیر ہیں؟ رحمت العالمین ﷺ کے خلاف گستاخی کرنے والوں کو کون روکے گا؟ زبانی جمع خرچ سے کچھ ہونے والا نہیں، اب اسلامی ممالک کی حکومتوں کو آگے آنا ہو گا۔
28 اکتوبر کو ہر سال چوتھے مغل حکمران نورالدین جہانگیر (خلد آشیانی) کی برسی منائی جاتی ہے۔ دعا کیجیے کہ اللہ مہربان ہمارے اس عادل بادشاہ کے درجات بلند فرمائیں!
موجودہ صورتحال میں عدلِ جہانگیری ممکن نہیں لگتا، فوری اور سستے انصاف کا خواب خدا جانے کب پورا ہوگا۔ زنجیر عدل نہ سہی لوہے کی ایک زنجیر ہی لٹکادیں تاکہ سائلین اسے ہلاکر دل بہلا لیا کریں۔
آئی جی سندھ کے اغوآ کی انکوائری سامنے نہ آنے کا مطلب ہے کہ آئی جی کا سافٹ وئیر ابھی تک تبدیل نہیں ہوسکا۔
وزیر داخلہ کی ملفوف دھمکی کے بعد مریم نواز کو اپنی حفاظت کا خیال رکھنا ہوگا۔ بزرگ بریگیڈیئر مبینہ طور ہر قاتل بھی ہیں۔
وزیراعظم مکمل طور پر "کنٹینر موڈ” میں چلے گئے ہیں، یہی اپوزیشن کی چال تھی۔
چوہان بیچارہ گالیاں تو خوب دیتا تھا اور توپ چلاتا؟
اسے بتایا بھی نہیں اور آپا کو لے آئے، خان بھی کسی پر اعتماد نہیں کرتا۔
انشاللہ مغل رہنماء جیتے گا۔ جناب حسنین عرفانی مغل اور جناب محمد کامران مغل سپر مارکیٹ اسلام آباد میں تاجر رہنما جناب سرفراز مغل کے لگے انتخابی بینر کے سامنے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔
صحافیوں کے "جرنیل” وفات پاگئے ہیں۔ بہت ہی پیارے انسان تھے۔ اہم ترین قومی واقعات کے عینی شاہد تھے۔ اللہ پاک مرحوم سید ساحر سعود کی بخشش فرمائیں، آمین !