اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ انسدادی دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی جانب سے تحریر کیے جانے والے فیصلے میں کہا گیا ہے عمران خان کے خلاف دہشگردی، قتل، اقدام قتل، یا دیگر جرائم کے ارتکاب کا الزام نہیں
فیصلے کے مطابق عمران خان پر بطور سربراہ سیاسی جماعت کارکنوں کو خطاب کے ذریعے پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کرنے ۔۔۔۔ اور گورنمنٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔ فیصلے کے مطابق پولیس نے ضمنی چالان میں لکھا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو پتہ توڑنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے منع کیا نہ انہیں روکا۔
عدالتی فیصلے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے خود کہا کہ مقدمہ سیاسی مخالفت میں درج کیا گیا۔ ایسے کوئی شواہد اکٹھے نہیں کیے گئے جو پراسیکیوشن کے کیس کو فائدہ دے سکیں۔ فیصلے مطابق عمران خان کی تقریر کی ویڈیو ریکارڈنگ یا ٹرانسکرپٹ کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، عمران خان پر سرکاری املاک اور اداروں پر حملے کیلئے مشتعل کرنے کے الزامات تقریر کے واضح الفاظ کی غیرموجودگی میں کافی نہیں۔ عمران خان کیخلاف مقدمہ مزید چلانا عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔
9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کے مطابق 30 اگست کی رات 10 بج کر 15 منٹ پر پارلیمنٹ کے سامنے ریڈزون میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ دوسرے روز درج کروایا گیا ۔۔۔۔ تھانہ جائے وقوعہ سے 2 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ہونے کے باوجود سولہ گھنٹے بعد مقدمہ درج کروایا گیا اور یوں مقدمہ تاخیر درج کرانے کی معقول وجہ ریکارڈ پر نہیں لائی گئی۔
عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ پراسیکیوشن کے مطابق پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کی قیادت نے اکیس ہزار کارکنوں کو وزیراعظم ہاوس اور پارلیمنٹ کی جانب پیش قدمی کی ہدایات دیں، لیکن مقدمہ صرف 131 لوگوں کیخلاف درج کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق دفعہ 144 نافذ تھی تو تمام اکیس ہزار افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ اتنے بڑے ہجوم کو ریڈزون میں داخل ہو کر دھرنا دینے کی اجازت کیوں دی گئی؟ ملزمان کیخلاف عمومی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے خاص جرم کے تحت نہیں۔
[…] پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران کیخلاف الزامات کے شواہد ناکاف…. پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران کیخلاف الزامات کے شواہد ناکافی ہیں، تحریری فیصلہ – رائٹ پاکستان. پیک آور ختم، صنعتوں کو اضافی بجلی آدھی قیمت پر ملے گی – رائٹ پاکستان. عدم برداشت کا بڑھتا رجحان ، گستاخی اور ہمارا معاشرہ No withdrawal. یہ آنکھیں پوچھتی ہیں !! – رائٹ پاکستان. صفحہ اول – رائٹ پاکستان. Mulberrry Feel – MulberryFeel. Mulberryfeel Black Friday 2020 – Sales, Deals – MulberryFeel. What is Black Friday Sale 2020 : Black Friday is the day following Thanksgiving Day- the day after the fourth Thursday of (27 November) each year. It is the start of the Christmas shopping season in the United States. In recent years it has been blatant by shopping agitation with most shops, malls, and shopping centers. […]