Ultimate magazine theme for WordPress.

غریب کی سواری موٹر سائیکلیں بھی مہنگی ہوگئیں

مختلف براند اور ماڈلز کی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں 500 روپے سے لے کر 3000 روپے تک اضافہ

454

کراچی (رائٹ پاکستان نیوز) پاکستان میں موٹر سائیکل کو غریب کی سواری سمجھا جاتا ہے، لیکن اب بھی موٹر سائیکل بھی مہنگی کردی گئی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ سستا ہونے کے بعد پاکستان میں اسمبل ہونے والی جاپانی اور چینی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

انگریزی اخبار میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق "یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز” پاکستان میں موٹر بائیکس اسمبل کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے۔ اس ادارے نے اپنے مجاز ڈیلرز کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے، اس ادارے نے ستر سی سی سے ون ٹو فائیو سی سی تک کے اپنے مختلف ماڈلز میں 5 سو روپے اضافہ کردیا ہے۔

ادارے نے موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کو پیداواری لاگت بڑھنے اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے جوڑا ہے۔ موٹر بائیکس کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا۔

موٹر بائیکس بنانے والے دوسرے ادارے پی ایس ایم سی ایل ("پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ) نے بھی اپنی مختلف ماڈلز کی قیمتیں 3 ہزار روپے تک بڑھادی ہیں۔ تاہم پی ایس ایم سی ایل نے مجاز ڈیلرز کو اضافے کی وجہ نہیں بتائی۔

"پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ” کے مطابق جی ڈی 110 کی نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار ہوگی۔ جی ایس 150 کی قیمت 1 لاکھ 93 ہزار روپے ہوگی۔ جی ایس 150 ای کی نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگی۔ جی آر 150 کی نئی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار روپے ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.