Ultimate magazine theme for WordPress.

عمران خان منافقت کی سیاست کرتے ہیں، بلاول بھٹو

کشمیر کا سودا کیا ہے، وزیراعظم عوام کی طاقت سے ڈرے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو

226

غذر (رائٹ پاکستان نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست منافقت پر مبنی ہے، انہوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے، عمران خان عوام کی طاقت سے ڈرے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار میں انے کے بعد ملک میں بدعنوانی اور رشوت ستانی میں اضافہ ہوا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے شہر یاسین غذر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے 100 دن میں عوام کے ساتھ تبدیلی اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب کہا جارہا ہے کہ تبدیلی کوئی سوئچ نہیں، جسے آن کردیا جائے اور تبدیلی آجائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اُس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک جج اور جنرل کیلئے بھی یکساں قانون نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قرار دیا کہ گلگت بلتستان میں ترقی کا آغاز سی پیک معاہدے سے ہوا۔ پاکستان کو سی پیک منصوبہ گوادر اور گلگت بلتستان کی وجہ سے ملا لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو ابھی تک سی پیک میں سے حصہ نہیں ملا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پی پی پی کا منشور دراصل گلگت بلتستان کے عوام کا منشور ہے، یہ منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا، انہوں نے کہا کہ 15 نومبر ہم سب کے امتحان کا دن ہے، یہ عام انتخابات نہیں ہے بلکہ ایک ریفرنڈم ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ الیکشن جیتیں گے اور کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ یہ فتح سازش کا نتیجہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.