Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان نے دوسرا 1 روزہ جیت کر زمبابوے کیخلاف کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی

افتخار احمد کی 5 وکٹیں، مین آف دی میچ قرار، علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے سپر وائز کرنے والے امپائر بن گئے

417

راولپنڈی (رائٹ پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کیخلاف دوسرا ایک روزہ کرکٹ میچ 6 وکٹوں سے جیت کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 206 رنز کا ہدف دیا تھا، شان وليمز نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھيلی۔ زمبابوے کی طرف سے برينڈن ٹيلر نے 36 جبکہ برائن چاری نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے آف سپنر اور آل راؤنڈر افتخار احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے کیریر کی بیسٹ باؤلنگ کی۔ موسیٰ خان نے 2، فہيم اشرف، عماد وسیم اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے کی جانب سے دیا گیا ہدف گرین شرٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اوپنر امام الحق نے49 رنز بنائے۔

علیم ڈار کا ریکارڈ

پاکستانی امپائر علیم ڈار 2010 واں ونڈے سپر وائز کرکے سب سے زيادہ ون ڈے ميچز سپر وائز کرنے والے امپائر بن ئے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کے مطابق نائب کپتان شاداب خان کو اگلے ون ڈے میں بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.