جلد یہ لوگ دیکھیں کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمران خان
آج ہمیں میر جعفر، میر صادق اور میر ایاز صادق جیسے لوگوں کا سامنا ہے، وزیراعظم
گلگت بلتستان (رائٹ پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا فائدہ صرف اور صرف قانون کی بالادستی میں ہے، انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمیں میر جعفر، میر صادق اور میر ایاز صادق جیسے لوگوں کا سامنا ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں اِنہیں معاف کردوں، لیکن یاد رکھیں کہ میں کبھی بھی ڈاکوؤں کو معاف نہیں کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ اِن کے حق میں اگر عدالت کا فیصلہ آئے تو تو ٹھیک ورنہ یہ لوگ عدلیہ کو ہدف بنالیتے ہیں۔ وزیراعظم نے الزام لگایا کہ یہ کوشش کررہے ہیں کہ عدلیہ میں ایک جج کو اوپر چڑھا دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن مجھے بلیک میل کرنا چاہتی ہے لیکن میں انہیں این آر او نہیں دوں گا۔ میرے خلاف ناکام ہونے پر اِن لوگوں نے ملکی اداروں کی طرف اپنی بندوقوں کا رُخ کردیا۔ اب یہ ڈاکو چیف آف آرمی اسٹاف کیخلاف بول رہے ہیں.
وزیراعظم نے کہا کہ اِن ڈاکووں نے اب آئی ایس آئی کے سربراہ پر بندوقیں تان لی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک ان کی توجہ معیشت کو ٹھیک کرنے پرتھی، لیکن اب قانون کی بالادستی پر بھرپور توجہ دوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم دیکھے گی کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کے ماتھے پرپسینہ آتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی یوم آزادی کی پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 73 برس پہلے گلگت بلتستان کو یہاں کے اسکاؤٹس نے آزاد کرایا۔ آج میں گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ خوشی منانے آیا ہوں۔ کوشش ہوگی کہ ہر سال یکم نومبر کا دن گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ گزاروں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسا خوبصورت علاقہ دنیا بھر میں کہیں نہیں۔
[…] History – Political Career and Policies. Joe Biden Life History – Political Career and Policies. جلد یہ لوگ دیکھیں کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمران خان …. جلد یہ لوگ دیکھیں کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمران […]