کورونا کی دوسری لہر، 1 دن میں پاکستان میں 17 جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہوگئی
اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر نے سر اُٹھالیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر بارہ ہزار 592 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک دن کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی سترہ ہوگئی ہے۔
این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے نو سو ستتر (977) نئے کیسز سامنے آئے ہیں، یوں پاکستان بھرمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت پاکستان کے مطابق کورونا کا چارٹ

این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے مطابق کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، یوں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 823 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 851 ہے۔ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 271 ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 39 ہزار 564 ہے.
این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 970 ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 920 ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 133 ہے اور گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 261 تعداد ہوگئی ہے۔