Ultimate magazine theme for WordPress.

مجھے سچا پیار چاہیے! امریکی خاتون نے 10 شادیاں رچالیں

شوہر نے "آئی لو یو" کہنا چھوڑا تو سات سال بعد اُسے چھوڑ دیا، خاتون کیسسی

511

واشنگٹن (رائٹ پاکستان نیوز) سچا پیار نہ ملنے کی شکایات تو اکثر خواتین کے لبوں پر رہتی ہے، لیکن امریکہ نے پرفیکٹ شریک زندگی یعنی اسی سچے پیار کی تلاش میں یکے بعد دیگرے 10 شادیاں کرلیں، پھر بھی سچا پیار نہ ملا اور اب یہ خاتون 11 ویں دولہا کو تلاش کررہی ہیں۔

نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے چھپن سالہ امریکی خاتون کیسسی نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی یہ تلاش کہاں پہنچ کر ختم ہوگئی، انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں مثالئی شریک زندگی نہیں مل جاتا، شادیاں کرتے رہیں گی۔

امریکی خاتون کیسسی نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مثالی شریک زندگی حاصل کرنے کی کوشش میں دس شادیاں کی ہیں، لیکن انہیں اپنا من پسند شریک زندگی نہیں ملا، اسی لیے اب وہ 11 ویں بار گھر بسانے کی تیاری کررہی ہیں۔

امریکی خاتون کیسسی نے عالمی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کی دوسری شادی صرف 7  برس چلی، یہ شادی اس لیے ختم ہوئی کیونکہ ان کے شوہر نے انہیں "آئی لو یو” کہنا چھوٹ دیا تھا۔ اسی شوہر سے خاتون کا ایک بیٹا بھی ہے۔ پہلی شادی دونوں کی باہمی رضامندی سے آٹھ سال بعد ختم ہوئی جو طویل عرصہ تک چلنے والی شادی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.