Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت سیاسی لڑائی میں فوج کو نہ گھسیٹے، سردار ایاز صادق

کراچی میں پی ڈی ایم کو توڑنے کی سازش ہوئی، ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، مولانا فضل الرحمن

395

لاہور (رائٹ پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سیاسی لڑائی میں حکومت افواج پاکستان کو نہ شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کو سیکیورٹی اداروں سے نتھی کرنا عقلمندی نہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ ان کی بات کو غلط رنگ دیا گیا، لیکن حکومت کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں۔ ایاز صادق نے کہا کہ میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، لیکن ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ دوسرے کو غدار کہے۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ بھارت کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کے بیان کو غلط رنگ دے کر پاکستان کی خدمت نہیں کی۔ ان کے بیان کو قومی سلامتی کے اداروں سےجوڑنا کسی طور بھی دانش مندی نہیں۔

مولانا فضل الرحمن کی گفتگو

میڈیا سے گفتگو کے موقع پر مولانا فضل الرحمن، رانا ثناء اللہ خان اور دیگر بھی سابق سپیکر ایاز صادق کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو توڑنے کی سازش ہوئی، ملک میں بحران پیدا کیے جا رہے ہیں، حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے.

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے، ناجائز حکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے۔ پی ڈی ایم شیڈول کے مطابق جلسے جاری رکھے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اختلاف رائے بھی اصولوں پر کرتے ہیں، اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، لیکن ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ بات کی۔ قیامت کی نشانی ہے کہ مسلم لیگ والے غدار قرار دیے جارہے ہیں۔

امیر جمعیت علماء اسلام ف نے کہا کہ وہ حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے، کوئی بھی تنقید سے بالا تر نہیں، مولانا نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ ساری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.