Ultimate magazine theme for WordPress.

مشکوک شخص کی گاڑی سمیت مسجد الحرام میں گھسنے کی کوشش

گرفتار ہونے والا شخص سعودی شہری ہے، جو واقعے کے دوران غیرمعمولی حالت میں تھا، پولیس حکام

384

مکہ المکرمہ (رائٹ پاکستان رپورٹ) اطلاعات کے مطابق حجاز مقدس میں ایک تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی، اس حادثے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

مکہ المکرمہ ریجن کے ترجمان سلطان الا دوسری کے بیان کے مطابق ایک تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہوئی اور مسجد کے بیرونی دروازے سے ٹکراگئی۔

اگرچہ گاڑی ٹکرانے سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا، لیکن اس حادثے کے بعد گاڑی کے ڈرائیورکو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔

سرکاری ترجمان کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور مسجد الحرام کے جنوبی طرف کی سڑک پر گاڑی کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔ اس دوران گاڑی رکاوٹوں سے ٹکراتی ہوئی مسجد میں داخل ہوگئی۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق اس واقعہ میں گرفتار ہونے والا شخص سعودی شہری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص واقعے کے دوران غیرمعمولی حالت میں تھا۔ اب اس شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Pakistan Vs Zimbabwe

Comments are closed.