Ultimate magazine theme for WordPress.

زمبابوے کیخلاف پنڈی کا ون ڈے پاکستان نے جیت لیا

شاندار آغاز کے باوجود آخری اوورز میں زمبابوے بیٹننگ لائن لڑکھڑاگئی، 255 رنز بناکر آوٹ

355

راولپنڈی (رائٹ پاکستان رپورٹ) پاکستان نے زمبابوے کیخلاف اپنا پہلا ایک روزہ میچ 26 رنز سے جیت لیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے زمبابوے کو 282 رنز کا ہدف دیا، لیکن زمبابوے کی ٹیم 255 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز شروعکی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی شراکت میں 47 رنز بائے۔ عابد علی کے ایل بی ڈبلیو آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بھی 19 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ امام الحق نے 58 دوڑیں بنائیں۔ محمد رضوان نے 14 جبکہ افتخار احمد نے 12 دوڑیں بنائیں۔ حارث سہیل نے71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے۔

فہیم اشرف نے 23 اور عماد وسیم نے 34 رنز بنائے، یوں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 281 رنز بنائے۔

جواب میں زمبابوے نے آغاز تو بڑا شاندار کیا، لیکن آخری اوورز میں زمبابوے بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ساری ٹیم 255 بناکر آوٹ ہوگئی۔ زمبابوے کے کریک اروائن کے 41 رنز، برینڈن ٹیلر کی 112 دوڑیں اور ویسلی مادھیویرے کے زبردست 55 رنز بھی زمبابوے کو شکست سے نہ بچاسکے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ون دے میں 5 جبکہ وہاب ریاض نے 4 وکٹیں حاصل کی۔ اس ون ڈے میں پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے ڈیبیو کیپ حاصل کی۔ 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو اب 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.