ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم، 14 افراد جاں بحق
زلزلے سے سمندر کا پانی ازمیر میں داخل ہوگیا ، کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں، 419 افراد زخمی
ازمیر ترکی (رائٹ پاکستان رپورٹ) زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بحیرہ ایجین پر واقع ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کو ہلاکر رکھ دیا۔ امریکی جیولیوگیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بحیرہ میں 17 کلومیٹر دور اور اس کی شدت ریکٹر اسکلیل پر 7 درجے ریکارد کی گئی۔
ترکی سے انے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث سمندر کا پانی ازمیر کے بعض علاقوں میں داخل ہوگیا اور کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ عمارتیں منہدم ہونے سے 14 افراد جاں بحق اور 419 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ سینکڑوں افراد منہدم ہونے والی عمارتوں میں پھنس گئے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ عمارتوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی اداروں نے کام شروع کردیا ہے، جلد ہی ازمیر شہر کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ "ہم ازمیر میں زلزلے سے متاثرہ اپنے تمام شہریوں تک پہنچیں۔ ریاست کے تمام ذرائع متاثرین کیلئے وقف ہیں اور ہم زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقے کے تمام متعلقہ اداروں اور وزراء نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں”۔
زلزلے کے جھٹکے یونان کے شمالی جزیرے سیماس، کریت اور بلغاریہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت سے خوفزدہ شہری سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے۔
پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے زلزلے سے تباہی پر ترکی کے ساتھ اظہار غم اور اظہار یکجہتی کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر ازمیر کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "میرا دل ازمیر کے لوگوں کے ساتھ ہے، اللہ تعالی اس ہولناک تباہی سے لگنے والے زخموں کو مندمل کرے اور جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے، ہماری دعائیں اپنے پیارے دوست ترکی کے ساتھ ہیں۔”
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی بھی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
سمندر کا پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا
ازمیر میں عمارتیں منہدم ہونے کے مناظر اس لنک میں دیکھیں