20 ریال کے سعودی نوٹ پر پورا کشمیر پاکستان میں شامل
نئے سعودی کرنسی نوٹ میں لداخ کو بھی بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا
اسلام آباد (رائٹ پاکستان اسپیشل رپورٹ) سعودی عرب نے 20 ریال کے نئی کرنسی نوٹ پر کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھا دیا۔ جس سے کشمیر اور پاکستان میں خوشی کی لہر دور گئی اور اس تاثر کی بھی نفی ہوگئی کہ سعودی عرب کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ نہیں ہے۔ بلکہ نئی پیش رفت نے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔
رائٹ پاکستان کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی کیسربراہی ملنے کی یاد میں 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ شایع کیا ہے۔ یہ پہلا عکس بیس ریال کے کرنسی نوٹ کا ہے، جس کی پشت پر دنیا کا نقشہ شایع کیا گیا۔
اس کرنسی نوٹ کو زوم کرکے دیکھیں تو صورتحال واضح ہوجاتی ہے۔ اس نوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے صرف آزاد کشمیر ہی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ جبکہ لداخ کو بھی بھارت کو حصہ نہیں دکھایا گیا۔
بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ بھارتی سرکار اور اس کے اداروں کو جہاں بھی موقع ملتا ہے، وہ اسے اپنے نقشوں میں ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک نقشے کا عکس ذیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ٹیلی ویژن کے نمائندے شین شو کے مطابق نقشے میں لداخ کو بھی بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازعہ اور دیرینا حل طلب مسئلہ ہے۔
👏👍🏻