Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری

استثناء کے باعث صدر عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفتر کردیا گیا

273

اسلام آباد (رائٹ پاکستان رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔ اسلام اباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری کردی۔ یہ مقدمہ 2014 میں دھرنوں کے دوران پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے بعد درج کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل نے وزیراعظم عمران خان کو اس مقدمے میں بری کرنے کی درخواست کی حمایت کی تھی، جس کے بعد اسلام آباد کی انسداد دشہت گردی کی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے محفوظ فیسلہ سناتے ہوئے عمران خان کو بری کردیا۔

اس مقدمے میں صدر عارف علوی کا نام بھی بطور ملزم شامل ہے، تاہم انہیں حاصل استثناء کے باعث صدر ڈاکٹر عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفتر کردیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کو اس مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

پارلیمنٹ حملہ کیس میں کے دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور دیگر شامل ہیں۔ اس کیس کے دیگر ملزمان پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سال 2014 ماہ اگست میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران مظاہرین نے نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا تھا۔ یہ مظاہرین پارلیمنٹ میں بھی گھس گئے تھے۔ جس پر عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری سمیت ستر سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان پر کارسرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزمات ہیں۔ اس سے پہلے عدالت وزیراعظم عمران خان کو ایس ایس پی پولیس پر تشدد کے مقدمے میں بھی بری کرچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.