آٹا ، چینی کے بعد گیس کا خوفناک بحران سر پر آن پہنچا
وفاقی وزیر توانائی نے متوقع گیس بحران کا سارا ملبہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی پر ڈال دیا
حیدر آباد( رائٹ پاکستان رپورٹ) آٹا، چینی اور بجلی کے بعد پاکستان میں گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جارہا ہے۔ یہ بری خبر توانائی کے وفاقی وزیرعمر ایوب نے حیدر آباد سرکٹ ہاوس میں پریس کانفرنس میں سنائی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بحران کی وجہ گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ کرنا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں اس برس مقامی گیس میں کمی واقع ہوجائے گی، اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے گیس درآمد کرنا ہوگی، جس میں وقت لگے گا۔
وفاقی وزیر عمر ایوب کا گیس کے متوقع بحران کا سارا ملبہ بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر ڈال دیا۔ کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سے سوال کیا جائے کہ انہوں نے اپنے ادوار میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیوں نہیں کیے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر اب گیس کے نئے 20 بلاکس کی نیلامی کی ہے۔
عمرا ایوب نے الزم لگایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفادات کے تحفظ پاکستان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے اور اپنی چوریاں چھپانے بنائی عمر ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا ہے۔
پریس کانفرنس میں عمر ایوب کے ہمراہ جی دی اے کے ارباب غلام رحیم، تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی، اور متحدہ قومی موومنٹ کے صابر حسین قائم خانی، راشد خلجی، ندیم صدیقی، اور صلاح الدین اوردیگر بھی موجود تھے۔