شان بھی بالآخر ارطغرل غازی کو مان گئے
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کو بھی ارطغرل غازی جیسے تاریخی مذہبی ڈرامے بنانے چاہئیں، شان شاہد
لاہور (رائٹ پاکستان رپورٹ) پاکستان کے مشہور اور معروف اداکار شان نے بھی "ارتغرل غازی” کو مان لیا۔ ایک انٹرویو میں شان نے زور دیا کہ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کو بھی "ارتغرل غازی” جیسے ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی” کے مخالف ہرگز نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا مکہ حقیقت یہی ہے کہ "ارطغرل غازی” تاریخی اعتبار اور مذہبی حوالے سے ہمارے لیے ایک بہترین ڈرامہ سیریز ہے۔
خلیجی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ "ارطغرول غازی” کی ستائیس کے ساتھ ساتھ ایک پاکستان کے شہری ہونے کے ناطے میں یہ حق رکھتا ہوں، اس لیے یہ جاننا میرا حق ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں پی ٹی وی اپنے ناظرین کو اچھے ڈرامے بناکر کیوں پیش نہیں کرسکا؟ کب تک ہم سرکاری چینل پر دوسرے ممالک کا کانٹنٹ پیش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری قومی ٹی وی بھی ایسے تاریخی ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے۔
#WATCH: #Pakistan's 90's heartthrob @MShaanShahid shares his views about #Turkish series #DirilisErtugrul, criticizes #PTV over lack of content, urges programmers at state-owned broadcaster to "wake up and do their jobs."
–
Read special by @KaukabJahan: https://t.co/6Eu8DoMm4V pic.twitter.com/SdYchs7lG7— Arab News Pakistan (@arabnewspk) October 26, 2020
شان شاہد نے کہا کہ آپ نجی ٹی وی چینلز کے پیچھے نہ جائیں، وہ جو ڈرامے بنارہے ہیں، انہیں بناتے رہنے دیں، لیکن کم از کم سرکاری ٹی وی کو تو اپنی قومی سوچ اپنانی چاہیے۔ شان شاہد نے کہا کہ پرائیوٹ ٹی وی چینلز کو ٹھیک لگتا ہے، وہ اُسی طرح کے ڈرامے پیش کرتے ہیں، آپ انہیں روک نہیں سکتے، مگر آپ کے پاس پاکستان ٹیلی ویژن جیسا سرکاری ٹی وی ہے، شان نے کہا کہ پی ٹی وی اگر وزیر اعظم کے نظریے کے عین مطابق تاریخی اور مذہبی ڈرامے دکھائے گا تو مین اور دیگر پاکستانی بھی اُسے پسند کریں گے۔