Ultimate magazine theme for WordPress.

مہنگائی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، عمران خان

فواد چوہدری اور فیصل واوڈا نے مہنگائی کا سارا ملبہ بیوروکریسی پر ڈال دیا

148

اسلام آباد (رائیٹ پاکستان رپورٹ) گندم اور چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام اباد میں ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بھی بحث  کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء نے ایک جانب وزیراعظم کے اقدامات کو درست قرار دیا تو دوسری جانب وزراء نے بیوروکریسی کو مسائل کے حل میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ وہ معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کی مشکلات اور مسائل کا مکمل احساس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہنگائی میں کمی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، وہ بالکل بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی فیصل واوڈا نے اجلاس میں کہا کہ اگر کسی وزیر کی جانب سے کوئیم کمزوری یا کمی ہے تو اس کی نشاندہی ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بعض بیورو کریٹ مہنگائی کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چینی اور گندم کے اعداد و شمار درست نہ دینے والے افسران کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خلیجی ممالک کے شہزادوں کیلئے لائیو اسٹاک برآمد کرنے اور عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے گندم درآمد کرنے کیلئے "پری شپمنٹ انسپیکشن” کی اجازت بھی دے دی۔ کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے منصوبے کی منظوری بھی دی تاہم کابینہ نے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور سازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ موخر کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.