How to increase sales in Urdu
مختلف اسٹڈیز اور سرویز کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ صرف بتیس فیصد گاہک ایک سال میں دوبارہ خریداری کیلئے اسی دکان پر واپس جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کوئی کاروبار کررہے ہیں تو آپ ایک سال میں اپنے اڑسٹھ فیصد گاہکوں کو کھودیتے ہیں۔ اگر آپ اُن اڑسٹھ فیصد گاہکوں کو اپنی شاپ پر واپس لانے کیلئے ایک زبردست حکمت عملی نہیں بناتے تو آپ فروخت کیلئے قیمتی اور اہم مارکیٹ ذرائع سے ہاتھ دھوتے چلے جاتے ہیں۔
اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر، موٹیویشنل اسپیکر اور بزنس ایڈوائزر کی زبردست گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
How to increase sales Four Best Tips – سیل بڑھانے کے 4 مجرب طریقے
اس مضمون میں آپ کو گاہکوں کو واپس لانے اور سیل بڑھانے کیلئے چار مجرب اور مفید اسٹریٹیجیز (حکمت عملیوں) کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ آپ کو ایک بار اپنے پاس آنے والے خریدار سے ہاتھ کیوں نہیں دھونا چاہیے؟ تو اس کی دو بڑی اہم وجوہات ہیں۔ اول یہ کہ کسی نئے خریدار کو شاپ پر لانے سے دس گنا آسان کام پرانے گاہک کو ہی کوئی چیز بیچنا ہے۔ دوم یہ کہ اگر آپ اپنی دکان پر آنے والے گاہکوں میں سے صرف دس فیصد کو ہی اپنا پکا گاہک بناتے چلے جائیں تو آپ اپنا ریونیو ڈبل سے ڈبل کرتے چلے جاتے ہیں۔
پہلی بار ہی گاہک کا اعتماد جیت لیں
یاد رکھیں کہ آن لائن شاپنگ یعنی ای کامرس میں پہلی بار آن لائن آرڈر کرنے والے کو اپنا پکا گاہک بنانا بہت ہی ضروری ہوتا ہے۔ ای کامرس میں زیادہ تر افراد چونکہ اپنی فوری ضرورت کے سبب ہی آن لائن خریداری کررہے ہوتے ہیں۔ اس لیے ضروری نہیں ہوتا کہ وہ خودبخود آپ کے ساتھ دیرپا تعلق قائم کرلیں گے، لیکن اگر آپ اس گاہک کی پہلی آن لائن خریداری میں ہی اس کا اعتماد جیت لیتے ہیں تو وہ آپ کا پکا گاہک بھی بن سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے آپ چار اسٹریٹیجیز پر ضرور عمل کریں۔
ہر وقت دستیاب رہیں
سب سے پہلے تو آپ کو یا آپ کے کسی نمائندے کو آن لائن شاپ یعنی ویب سائیٹ پر ہر وقت دستیاب رہنا ہوگا، تاکہ وہ گاہکوں کی ضروریات کو پورا کرسکے۔ ان کے سوالات کے جواب دے سکے اور ان کے آرڈرز کو ڈیلیوری کیلئے فوری آگے بڑھاسکے۔ دوسرا کام یہ کریں کہ ایک عام وزیٹر کو ایک خریدار میں بدلنے کیلئے اپنی آن لائن شاپ پر باقاعدگی کے ساتھ نت نیا تحریری، گرافیکل، آڈیو اور ویڈیو کانٹنٹ ڈالتے رہیں ۔۔۔۔ تاکہ وزیٹرز آن لائن شاپ پر آئے تو وہ اس میں کچھ وقت مصروف ضرور رہے۔
کانٹنٹ ریویو اور ڈسکرپشن
تیسرے نمبر پر کانٹنٹ میں آپ پراڈکٹ کا ریویو اور تفصیلی ٹیوٹوریلز بھی ڈالتے رہیں ۔۔۔۔ کیونکہ اس سے بھی خریدار کو پراڈکٹ کو سمجھنے اور استعمال کرنے میں آسانی رہے گی ۔۔۔۔ اور چوتھا کام یہ کریں کہ پراڈکٹس کی ڈسکرپشن اس طرح لکھیں کریں کہ وہ وزیٹرز کو خریداری کے بعد بھی یاد رہے۔
آپ یہ چار کام کرلیں تو ایک بار آپ کی شاپ پر آنے والا وزیٹر ناصرف خریدار میں تبدیل ہوجائے گا بلکہ دوبارہ بھی آپ کی ہی شاپ پر آئے گا ۔۔۔۔ جو آپ کے کاروبار کی یقینی کامیابی کی ضمانت ثابت ہوگا۔