Ultimate magazine theme for WordPress.

پاک زمبابوے دونوں کرکٹ ٹیمیں کرونا سے کلیئر قرار

30 اکتوبر کے پہلے ون ڈے کیلئے دونوں ٹیموں کی پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس

422

لاہور (رائیٹ پاکستان رپورٹ) کرکٹ کلے میدانوں سے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ زمبابوے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور مینیجمنٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم ایک روزہ کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے، اسلام اباد پہنچنے پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سیمپل اس ہوٹل میں لیے گئے ، جہاں انہین ٹھہرایا گیا تھا۔

دونوں اطراف سے مجموعی طور پر ایک سو سات (107) افراد کے سیمپلز لیے گئے، جن میں سے تمام کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ کرونا کی رپورٹس منفی آنے پر اب ان تمام کھلاڑیوں ، آفیشیلز اور مینیجمنٹ ارکان کو اپس میں ملنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ جسے "بائیو سیکیور ببل” بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز چھبیس اکتوبر موٹروے کے ذریعے لاہورسے اسلام آباد پہنچی تھی، زمبابوے کی مہمان ٹیم بھی پیر کو اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منتقل ہوئے تھے۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈز نے آج سے (آئی سی سی مینز) کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں شامل ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا اس سیریز کا پہلا میچ دونوں کرکٹ ٹیموں کے مابین 30 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.