Ultimate magazine theme for WordPress.

اورنج لائن ٹرین کا افتتاح، شہباز گل اور عابد شیر علی میں لفظی جھڑپ

پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا سرکاری، ن لیگ نے عوامی افتتاح کیا

175

لاہور( رائیٹ پاکستان رپورٹ) دو سال سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد بالآخر اورنج لائن ٹرین کے دو دو افتتاح کردیے گئے۔ اورنج ٹرین کا پہلا اور سرکاری افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اتوار کے روز کیا۔ جس کے بعد اورنج ٹرین نے اپنا باقاعدہ پہلا سفر بھی مکمل کیا۔ افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب چوک جین مندر لاھور میں مسلم لیگ ن کے راہنماوں نے بھی اورنج ٹرین اسٹیشن کے باھر الگ سے اورنج لائن کا عوامی افتتاح کیا۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر نے نے فیتا کاٹ کر عوامی افتتاح کیا۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار پر کڑی تنقید کی، خواجہ سعد رفیق نے سابق چیف جسٹس اور حکومت کو اورنج لائن ٹرین جیسے عوامی منصوبوں میں تاخیر کا باعث قرار دیا۔

معاون خصوصی برائے وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی جانب سے میٹرو ٹرین کے عوامی افتتاح پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ "نااہل لیگ اس طرح سے افتتاح کر رہی ہے جیسے ٹرین ان کے باپ کے پیسے سے بنی۔ ٹرین چلانے کے لیے حکومت کو 12 ارب سالانہ سبسڈی دینی ہوگی۔ جس کی آپریٹنگ کاسٹ: 274 فی ٹکٹ کرایہ ہوگی، جبکہ ٹکٹ 40 روپے ہے، جس پر حکومت کو فی ٹکٹ 234 روپے سبسڈی پنجاب حکومت کو دینا پڑے گی۔ اسے یوم سوگ ڈکلئیر کرنا چاہئیے۔ یہ ایک ناکام منصوبہ ہے”

ڈاکٹر شہباز گل کی تنقید کے جواب میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے شہباز گل کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ "نہیں شہباز گل تمہاری امی پنکی پیرنی کے فنڈ سے بنا ہے اور پشاور بی آر ٹی کا منصوبہ تمہاری باجی علیمہ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے”۔

ادھر دیگر صارفین نے بھی ٹوئٹر پر شہباز گل کے ٹویٹ پر کڑی تنقید کی۔ واضح رہے کہ ۔ اورنج ٹرین صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے آٹھ بجے تک چلے گی۔ اورنج ٹرین کا ٹریک ستائیس کلومیٹر طویل ہے، جس پر چھبیس اسٹیشنز بھی بنائے گئے ہیں، جن میں چوبیس اسٹیشن "ایلی ویٹڈ” جبکہ دو اسٹیشنز انڈرگراؤنڈ ہیں، جو ٹرین علی ٹاون سے شروع ہوتے ہیں اور ڈیرہ گجراں پر ختم ہوتے ہیں۔ اورنج ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.