کامیاب زندگی کے رہنما اصول کامیابی زندگی کا آسان فارمولہ نوے نوے ایک
بہت جلد دولت مند بننے اور کامیاب ہونے کیلئے بس یہ تین عادات اپنالیں
دوستو! کیوں ناں آج آپ کو ایک ایسا فارمولہ بتادیا جائے، جس کی مدد سے آپ کی مایوسیوں اور پریشانیوں سے ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے ۔۔۔۔ اور آپ ایک ایسی زندگی جی سکیں، جس کے آپ واقعی حقدار ہیں ۔۔۔۔۔؟ اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو پھر کسی چھٹی والے دن آرام سے اکیلے ڈرائینگ روم میں بیٹھیں ۔۔۔۔۔ چائے یا کافی بنوائیں ۔۔۔۔۔ ٹانگیں پسار کر چائے کی چسکیاں لیں اور گزشتہ ہفتے کی ملاقاتوں کے بارے میں سوچنا شروع کردیں ۔۔۔۔۔ بس اسٹاپس پر ۔۔۔۔۔۔ ایئرپورٹس پر ۔۔۔۔۔۔ ریلوے اسٹیشنز پر ۔۔۔۔۔۔ چیئر لفٹس میں منزلیں چڑھتے ہوئے ۔۔۔۔۔۔ اپنے دفتر میں یا مختلف تقاریب میں ۔۔۔۔۔ آپ گزشتہ ہفتے کے دوران بہت سے لوگوں سے ملے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔ یہ یقینا بڑے لوگ ہوں گے ۔۔۔۔۔۔ بڑے ارادوں والے ۔۔۔۔۔۔ بڑے کامیاب اور بڑے اچھے لوگ ۔۔۔۔۔۔ ان لوگوں کی خداداد صلاحیتیں، ٹیلنٹ، بہادری اور کام کرنے کا پوٹینشل دیکھ کر آپ ان سے متاثر بھی ہوئے ہوں گے ۔۔۔۔۔ اور ممکن ہے کہ تھوڑا سا کڑتے بھی ہوں کہ آپ ابھی تک ان جیسے کیوں نہیں بن پائے ۔۔۔۔۔۔ آپ کے خواب ابھی تک کیوں شرمندہ تعبیر نہیں ہورہے ۔۔۔۔۔ آپ کیوں ایک ایسی زندگی شروع نہیں کر پارہے، جس کے آپ حقیقی معنوں میں حقدار ہیں ۔۔۔۔۔۔ اس آرٹیکل میں اسی پر بات ہوگی۔
اس کامیاب زندگی کے رہنما اصول پر معروف موٹیویشنل اسپیکر مصطفے صفدر بیگ کی ویڈیو دیکھنے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
دوستو! پریشان مت ہوں ۔۔۔۔۔ فکر مند نہ ہوں ۔۔۔۔۔ کیونکہ آپ بھی بہت سمارٹ ہیں اور وجیہ بھی ہیں ۔۔۔۔۔ آپ کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ آپ کے اندر آگے بڑھنے کا پوٹینشل تو ہے لیکن ایسا پوٹینشل جس کا اظہار نہ ہوسکے، وہ تکلیف دہ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے اندر جو دانش ہے، اسے لوگوں کے سامنے آنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔ تاکہ آپ حقیقی معنوں میں وہ زندگی جی سکیں، جس کے آپ حق دار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جب آپ کو پوٹینشل یا ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع نہیں ملتا تو کامیابی کی وہ ترغیب جو موٹی ویشنل ویڈیوز سے ملتی ہے، وہ آپ کو بے کار دکھائی دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔ آپ سمجھتے ہیں اور ٹھیک سمجھتے ہیں کہ اصل کام تو یہ ہے کہ آپ ہر روز اپنی عظمت اور اپنے پوٹینشل کا اظہار کرسکیں ۔۔۔۔۔۔ آپ محسوس کرتے ہیں کہ وقت گزررہا ہے، لیکن آپ کو آپ کی اصل منزل حاصل نہیں ہوپارہی ۔۔۔۔۔ تو اس پر میں بڑے ادب اور احترام سے آپ سے گزارش کروں گا کہ اگر آپ واقعی اپنے تمام خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتے ہیں تو انتظار مت کریں ۔۔۔۔ اج سے شروع ہوجائیں ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ہر تناور درخت شروع میں بیج سے نکلنے والا ایک ننھا سا پودا ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ اپنی خواہشات کے کناروں کو چھونے کی ہمت پکڑیں، کیونکہ جب آپ اپنے موجودہ خوابوں کو پالیں گے تو آپ کے نئے خواب شروع ہوجائیں گے ۔۔۔۔۔ جب آپ اپنی منزل کو پہنچ جائیں گے تو نئی منزلیں آپ کے سامنے ہوں گی ۔۔۔۔۔ اسی طرح ترقی کا سفر جاری رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔ یاد رکھیں کہ ترقی کا سفر تھوڑا مشکل ضرور ہوتا ہے، کیونکہ آسانی سے حاصل ہوجانے والی چیز اکثر بہترین نہیں ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ منزل پر پہنچنے کیلئے آپ کو بس تین عادات اپنانا ہوں گی ۔۔۔۔۔۔ آئیے آج انہی تین آسان سی عادات کے بارے میں جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
نوے نوے ایک کی عادت کیا ہے؟
دوستو! پہلی عادت نوے نوے ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی نائنٹی نائنٹی ون رول ۔۔۔۔۔۔ کہلاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ یہ بہت سادہ سی عادت ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اس عادت کو اپنے کیلئے ۔۔۔۔۔ آج سے اگلے نوے دن تک ۔۔۔۔۔ یعنی تین ماہ تک ۔۔۔۔۔ آپ نے ہر روز پہلے نوے منٹ تک صرف اس ایک چیز ۔۔۔۔ اس ایک کام ۔۔۔۔ اس ایک موقعے یا اس ایک خواب کو دینے ہیں ۔۔۔۔ جو آپ کیلئے سب سے اہم ترین ہے ۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں کرنا ۔۔۔۔۔۔ کچھ بھی ہوجائے ۔۔۔۔۔۔ آندھی چلے یا طوفان آئے ۔۔۔۔۔۔ آپ نے ہر صورت یہ عادت تین ماہ تک یعنی نوے روز تک اسی طرح اپنائے رکھنی ہے ۔۔۔۔۔۔ اس عادت پر آپ نے بالکل اسی طرح عمل کرنا ہے، جیسے جیسے آپ سانس لیتے ہیں ۔۔۔۔۔
تیس منٹ انسپائریشن کیلئے
دوستو! دوسرا کام عادت کے طور پر آپ نے یہ کرنا ہے کہ ہر روز آدھا گھنٹہ ۔۔۔۔۔۔ یعنی تیس منٹ آپ نے اگلے ہفتے کیلئے انسپائریشن حاصل کرنے کیلئے نکالنے ہیں ۔۔۔۔۔ یاد رکھیں کہ بڑے لوگ اپنی انسپائریشن کبھی ختم نہیں ہونے دیتے ۔۔۔۔۔ وہ تارک الدنیا ہوکر نہیں بیٹھتے ۔۔۔۔۔۔ انسپائریشن یعنی ایسی ترغیب جو ایک نتیجے یا منزل کی صورت میں آپ کے سامنے ہو ۔۔۔۔۔ جو آپ کو کسی لمحہ مایوس نہ ہونے دے ۔۔۔۔۔۔ اس کیلئے آپ کئی ایک کام کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔ یاد رکھیں یہ کام ہر کامیاب بندہ روزانہ کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ مثلا آپ کسی کامیاب انسان کے ساتھ چائے پینے کیلئے وقت حاصل کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔ آپ کسی آرٹ گیلری میں جاکر فنکاروں کے بنائے ہوئے فن پاروں سے محظوظ ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ مسحور کردینے والی کامیاب لوگوں کی خود نوشت یعنی آٹو بائیوگرافیز پڑھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ سبزے میں گھرے کسی پارک یا کسی جنگل میں وقت گزار سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اچھا موٹیویشنل میوزک سن سکتے ہیں اور اچھی خوراک کھاسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ یاد رکھیں کہ آپ کی جیب میں پیسے ہوں یا نہ ہوں، لیکن آپ کے دل و دماغ انسپائریشن سے خالی نہیں ہونے چاہئیں ۔۔۔۔۔۔۔
صبح کی ڈائری
دوستو! ماہرین کامیابی کیلئے جو تیسری عادت تجویز کرتے ہیں، وہ بڑی زبردست عادت ہے ۔۔۔۔۔ ہر صبح جب باقی ساری دنیا سورہی ہو ۔۔۔۔۔ آپ بیدار ہوں تو اپنی ڈائری میں چند لائنیں یہ ضرور لکھیں کہ آج آپ اپنے دن کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایسا کرنے سے دراصل آپ اپنے ذہن کو ایسے مواقعوں پر دھیان دینے کیلئے تیار کررہے ہوں گے تاکہ آپ کا دن آپ کی مرضی کے مطابق گزرے ۔۔۔۔۔ اس عادت سے چیزوں پر توجہ مرکوز رکھنے والے آپ کے اعصاب بھی مضبوط ہوں گے ۔۔۔۔۔ اور آپ کے سارے دن کا خاکہ آپ کے سامنے ہوگا ۔۔۔۔۔ اس طرح یہ عادت آپ کی زندگی بدل کر رکھ دے گی ۔۔۔۔۔
دوستو! امید ہے کہ یہ تین عادات آپ کے اندر توانائی بھردیں گی ۔۔۔۔۔ آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ، راہنمائی اور سمت فراہم کریں گی ۔۔۔۔۔۔ اور آپ کی زندگی میں آپ کی بہت مدد کریں گی ۔۔۔۔۔۔
ایک اہم بات
اور آخر پر ایک اہم ترین بات یہ کہ اگر آپ کو یہ مضمون اچھا لگا ہو تو اسے فییس بک، ٹوئٹر یا وٹس ایپ کے ذریعے اپنے دوستوں، رشتے داروں اور پیاروں کو لازمی شیئر کریں تاکہ آپ کا حلقہ احباب بھی اس سے فائدہ اٹھاسکے ۔۔۔۔۔۔۔