ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کے طریقے
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ ٹک ٹاک کو تفریح کے ساتھ ساتھ پیسے کمانے کے لئے بھی استعمال کریں۔ جی ہاں۔ آپ ٹک ٹاک استعمال کرکے پیسے کما سکتے ہیں آج میں آپ کو بتاؤں گا ان طریقوں کے بارے میں جنہیں استعمال کر کے اپ ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتے ہیں۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں۔
ایفلیٹ مارکیٹنگ
Affiliate Marketing
ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کا پہلا طریقہ ایفلیٹ مارکیٹنگ ہے ۔ایفلیٹ مارکیٹنگ سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے لنک سے کسی بھی ویب سائٹ پر کوئی چیز خریدتا ہے تو آپ کو بدلے میں اس چیز کا کمیشن ملتا ہے اور آپ کی آن لائن ارننگ ہوتی ہے۔
ایفلیٹ مارکیٹنگ پیسے کمانے کا سب سے آسان طریقہ ہے کیونکہ اس کام میں آپ کو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ اپنے موبائل کو استعمال کرایفلیٹ مارکیٹنگ کرسکتے ہیں۔
یو کہو تو اپنے موبائل سےہی گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں۔
آپ ان میں سے کسی بھی ویب سائٹ کے ساتھ ایفلیٹ مارکیٹنگ کر سکتے ہیں
Amazon Associate
Aliexpress
Hostinger
Daraz
Shopify
Digistore24
Daraz
اپنی خود کی پروڈکٹ بیچنا
اپنی خود کی پروڈکٹ بیچ سکتے ہیں۔اگر آپ کے پاس کوئی پروڈکٹ ہے وہ ان میں بھی ان میں سے بھی کوئی ہو سکتی ہے یا ان سے ہٹ کر بھی ہوسکتی ہے تو آپ ٹک ٹاک کا استعمال کر کے اسے بیچ سکتے ہیں۔
Homeware and Decor
Health & Wellness
Fitness and Sports Equipment
Jewelry and Accessories
Tech & Gadgets
Fitness and Sports Equipment
Kitchen and Home Accessories
Pet Accessories
یوں کہو تو آپ اپنی پروڈکٹ کی پرموشن کے لیے ٹک ٹاک کا استعمال کر سکتے ہیں اور یہ مارکیٹنگ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
اسپانسرشپ
Sponsorship
ٹک ٹوک سے پیسے کمانے کا تیسرا طریقہ اسپانسرشپ ہے ۔اسپانسرشپ سے مراد یہ ہے کہ کوئی کمپنی یا ویب سائیٹ آپ کی مقبولیت دیکھ کر آپ کو یہ آفر دیتی ہے کہ آپ ان کی کمپنی یا ویب سائیٹ کی پرموشن کریں۔
آپ پروموشن ویڈیوز کے ذریعے کر سکتے ہیں پوسٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں یا کسی بھی طرح سے پروموشن کر سکتے ہیں اور اس پرموشن کے نتیجے میں وہ آپ کو پیسے دیتے ہیں اور آپ کی آن لائن ارننگ ہوتی ہے۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم اسپانسرشپ سے کتنے پیسے کما سکتے ہیں؟ اس کا انحصار آپ کی آڈیئنس پر ہے ۔اگر آپ کے پاس بہت ہی بڑی آڈیئنس موجود ہے تو آپ اسپانسرشپ سے ہی ماہانہ ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم ٹک ٹاک پر کس طرح کی ویڈیوز بنا کر مقبولیت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کا انحصار خود آپ پر ہے کہ آپ میں کون سا ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر آپ کے پاس ڈریسنگ کرنے کا ٹیلنٹ موجود ہے تو آپ لوگوں کو ڈریسنگ کے بارے میں بتا سکتے ہیں اگر آپ کے پاس ہسٹری کا کوئی نالج ہے تو آپ لوگوں کو ہسٹری کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس کوئی سکل ہے تو آپ لوگوں کو اس سکل کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ میرا بتانے کا مقصد یہ ہے کہ جس چیز میں آپ کا ٹیلنٹ ہے آپ اس پر ویڈیوز بنائیں اور مقبولیت حاصل کریں
اگر یہ ٹویٹ آپ کو مفید لگی ہے تو ریٹویٹ ضرور کریں سوال ہو تو کمنٹ میں پوچھیں اور مزید اپڈیٹس کیلئے اکاؤنٹ فالو کریں اور نوٹیفکیشن آن کرلیں تاکہ آپ کو ہر ٹویٹ ملتی رہے