Ultimate magazine theme for WordPress.

کیلے کے فوائد: کیلا غذا بھی دوا بھی شفاء بھی

138

کیلے کے فوائد: کیلا غذا بھی دوا بھی شفاء بھی

کیلا یقینا ایک ایسا پھل ہے، جس کا ذائقہ مزیدار بھی ہے اور دوسرے تمام پھلوں سے بالکل مختلف اور جداگانہ بھی ہے۔ یہ ایک ایسا پھل ہے جس کا پودرا (درخت) بھی اپنی بناوٹ اور ساخت میں منفرد ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ کیلے کے درخت کے پتے بھی منفرد ہوتے ہیں۔

کیلے میں ٹھوس غذا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ پانی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ کیلا اپنے ذائقے اور لذت کی وجہ سے پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ اس کے علاہ کیلا ایک سستا پھل ہونے کی وجہ سے بازار میں بھی ہر جگہ اور بآسانی دستیاب ہوتا ہے۔

کیلے میں موجود معدنیات:

کیلے میں وہ تمام غذائی اجزا ء موجود ہوتے ہیں، جو کسی خوراک میں ہونے چاہئیں۔ ویسے تو سیب بھی اپنی افادیت کے لحاظ سے کسی دوسرے پھل سے کم نہیں ہوتا، لیکن سیب کے مقابلے  میں کیلے میں وٹامن ڈی کی مقدار پانچ گنا زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فاسفورس تین گنا، پروٹین چار گنا، اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار دوگنا زیادہ موجود ہوتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ دیگر وٹامنز بھی دوگنا مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کیلے میں شکر1/5حصہ، پانی 3/4 حصہ، باقی دیگر نشاستہ، حیاتین اور معدینیات، ہوتے ہیں۔ کیلے میں فاسفورس، گندھک، کیلشیم، میگنیشیم، فولاد اور تانبا جیسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔

کیلے میں وٹامن اے، بی اور سی پائے جاتے ہیں۔ عام کیلے میں تین اقسام کی شوگر پائی جاتی ہے، جن میں فرکٹوز، سکروز، اور گلوکوز نامی شوگر ایک کیلے کے گودے (پلپ) کے ریشوں میں موجود ہوتی ہے۔ ان اجزاء کے ساتھ کیلا دیرپا، فوری اور حقیقی توانائی فراہم کرتا ہے۔

کھیلے کے فوائد: کیلا کھانے کے فائدے

  1. کیلا انسانی جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے
  2. یہ بے مثال پھل انسانی جسم کو چست اور فٹ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔
  3. کیلا انسانی جسم میں کمزوری، ضعف اور لاغری کو دور کرتا ہے۔
  4. کیلا پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
  5. ماں بننے والی عورتوں (حاملہ خواتین) کے لیے کیلا آئرن (فولاد) کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
  6. کیلا خون کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔
  7. ذیابیطس جیسے مہلک اور موذی مرض میں بھی کیلا اکثیر سمجھا جاتا ہے۔
  8. کیلا فشار خون (بلڈ پریشر) کو کنٹرول کرتا ہے۔
  9. کیلے میں موجود پوٹاشیم مقوی قلب (دل کو طاقت دینے والا) سمجھا جاتا ہے۔ لندن میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کیلا کھانے سے دل کے دورے میں 40% تک خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
  10. دل کی جلن میں بھی کیلا مفید ہوتا ہے۔
  11. ایک امریکی تحقیق کے مطابق کیلا کھانے سے مائگرین اور سر درد سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، کیونکہ اس میں موجود کابوہائیڈیٹس (نشاستہ) انسانی خون میں شکر کی مقدار کو درست سطح پر رکھتا ہیں، اس وجہ سے انسانی دماغ میں دوران خون بہتر رہتا ہے۔
  12. کیلا بچوں کی ہڈیوں کی نشو و نما کیلئے بھی بہت مفید ہے۔
  13. اس کے علاوہ کیلا بچوں کی ذہنی صلاحیت کو بڑھاتے میں مدد دیتا ہے۔‎

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.