Ultimate magazine theme for WordPress.

سعودی عرب کا سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر پاکستان سے اظہار یک جہتی

سہیل اقبال بھٹی

632

ریاض (سعودی عرب): سعودی عرب کا سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر پاکستان سے اظہار یک جہتی

مملکت سعودی عرب نے ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان میں سیلاب سے سیکڑوں افراد کے جانی نقصان پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی تاریخ کے اس بدترین سیلاب کی وجہ سےحکومت پاکستان کو ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا۔

مملکت سعودی عریبیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے جمعہ کے روز سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کی تھی۔ اس وقت امدادی کارکن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سانحے کے لیے "موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں” کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کہیں زیادہ ہولناک اور بدتر ہے۔ واضح رہے کہ 2010 کے سیلاب میں تقریباً 2000 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.