
جشن آزادی پر جھنڈیوں کی بے حرمتی سے گریز کریں۔ پاکستانی پرچم کی حفاظت، ادب، احترام وحرمت کا خیال کریں، جشن آزادی منانے کے بعد پرچم اور جھنڈے زمین پر نہ پھنکیں۔
اگست 2022 کا مہینہ اس بار دولحاظ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے,یہ مہینہ اسلامی سال کے آغاز محرم الحرام کے تقدس اور جشن آزادی پاکستان کے ساتھ اپنے اختتام کی طرف بڑ ھ رہا ہے،
جہا ں تمام مسالک اور تمام مکاتب فکرنے محرم الحرام میں بھائی چارے محبت پیار کا ثبوت دیا وہیں جشن آزادی پر ضلع بھمبر میں تینوں تحصیلوں میں اس دن کو بھر پور جوش وجذبے سے منایا گیا۔
صدر ریاست جناب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان، مشیر اطلاعات رفیق نئیر،چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ،سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد،ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے اس دن کی مناسبت اور اس ماہ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغامات دیے۔
محکمہ اطلاعات سمیت تمام محکمہ جات نے اس ماہ مقدس میں فرائض احسن انداز میں امور دئیے،ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ضلع بھمبر،ایس ایس پی چوہدری زوالقرنین سرفراز نے اس ماہ میں خصوصی طور پر اپنے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات دی کہ امن وامان برقرارو انتظامی معاملات سمیت ہر سطح پر عوام کو ریلیف دینے میں کردار ادا کریں/۔محرم الحرام کے مقدس لمحات بھی ہیں اور آزادی
پاکستان کا دن بھی،ایسے میں ہمیں پہلے سے زیادہ ذمہ داری کا احساس،ذمہ داری کا ثبوت دنیا ہو گا، 14 اگست 2022 کو تینوں تحصیلوں میں جشن آزادی کا جذبہ دیدنی رہا ہے،اس دن نوجوان بچے بزرگ سب پاکستانی پرچم اور جھنڈیاں بازاروں سے خرید کر لاتے،اسکے علاوہ جشن آزادی کے تناظرمیں کتابیں پمفلٹس و دیگر تحریری مواد جشن آزادی منانے والوں کے پاس رہا۔
جھنڈیوں کی بے حرمتی
اخبارات،ٹی وی چینلز،سوشل میڈیا پر اس لحاظ سے بھر پور مہم بھی جاری رہی،آزادی کا دن 14 اگست تو ہم نے منایا لیکن اسکے فوری بعد نوجوان نسل اور ہر مکتبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کی اپنی افر اتفری کی زندگی واپس آگئی،پرچم اور جھنڈیاں اپنے گھر کے صحن گھر کے پاس گلی، بازار میں مختلف مقامات پر گرے نظر آئے جشن آزادی منانے والوں کو یہ سمجھنا ہو گا کہ پرچم جھنڈے ہمیشہ بلند رہنے چاہیے۔
اس پرچم کے حفاظت پر چم اور جھنڈے کے تقدس حرمت احترام کا خیال رکھنے ہو گا اپنے پرچم کی حفاظت کے پیش نظر اس کو اپنے گھر میں کسی اونچائی جگہ رکھا دیں،جو بھی ممکن ہو احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں پرچم کے اداب واحترم کا تعلق انسان کے روحانی سکون کا باعث بنے گا۔
ادب کرنے والا شخص ہمیشہ بامراد رہتا ہے پرچم کی حفاظت کے حوالے سے تمام سرکاری، غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اکرام بچوں کو اس کی اہمیت اور ادب کے حوالے سے خصوصی طور پر تعلیم دیں۔
اس کے علاوہ ہر شہری خوداپنے اندر یہ جذبہ پیدا کرے کہ نیت کو صاف رکھ کر ریاکاری اور دکھاوے سے ہٹ کر خالصتا، اللہ کی رضا اور ملک پاکستان، پاک دھرتی کی حفاظت کی خاطر پرچم کو سر بلند رکھنا ہے پرچم کی حفاظت کرنا ہے،اللہ پاکستان کا حامی وناصر ہو عالم اسلام ,مسلم امہ سمیت دنیا بھر میں مظلوموں کی مدد کرے بیماروں کو شفادے ایک قوم بن کر پاک دھرتی کی توقیق دے۔مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو۔
اس مضمون کے مصنف عدنان مختار ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بھمبر ہیں۔