
سیمیں درانی! اگر تم زندہ ہوتیں! صدف مرزا کا کالم
سیمیں درانی! اگر تم زندہ ہوتیں!
عجب بے سمت بے یقین موسم ہے
عجب سی سوچ کی مکڑی ہے
جال بُنتی ہے
میں سوچتی ہوں
سیمیں اگر تم زندہ ہوتیں
اور تمہارے سامنے
ایک بے تاب قلم
ایک بے باک زباں
ایک ماں
اس انجام کو پہنچتی
پنکھے سے معلق نعش کی صورت
کئی دنوں سے
فراموش کردہ..
تو تم کیا کرتیں؟
سر کو جھٹک کر
عورت کی آزادی کے نغمے لکھتیں؟
یا پھر
کندھے اُچکا کر سو جاتیں؟
داخل دفتر سارا قضیہ
سب سو جاؤ
…………
عید کی چھٹیاں ختم ہوئیں.
مبارک ہو
سنتری بادشاہ،
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ناخدا
مائی باپ… آپ کے بچے جئیں
ایک بچوں کی ماں کی فائل
توجہ کی محتاج ہے”
یورپ میں بیٹیوں کو قتل کرنے والے
اٹلی گرلز.
اٹلی کی ایک کم سن پاکستانی بچی اپنے ہم جماعت سے شادی کرنا چاہتی تھی. اچانک غائب ہو گئی.
مہینے کی گمشدگی کے بعد بوائے فرینڈ نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی
اور….
کافر کہیں کے…..
اپنے شہری کی خاطر
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے گورستان کی قبریں کھودنے آ پہنچے. ان کافروں پر خدا کی مار
یہ بھی پڑھیں:
- دیکھ قائم رہے اس گواہی پہ ہم : صدف مرزا کا کالم
- کاش پرویز ہود بھائی بھی کوئی ننھے پروفیسر ہوتے !
- آہ سیمی خان درانی ، سجاد اظہر کا کالم