Ultimate magazine theme for WordPress.

الشفاء ٹرسٹ کا بلوچستان میں فری آئی کیمپس کا انعقاد

ہزاروں غریب مریضوں کا مفت علاج، آپریشن کئے گئے، ترجمان

82

الشفاء ٹرسٹ کا بلوچستان میں فری آئی کیمپس کا انعقاد۔ ترجمان کے مطابق ان کیمپس میں ہزاروں غریب مریضوں کا مفت علاج، آپریشن کئے گئے۔

الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کی جانب سے گوادر اور پاک ایران سرحد پر واقع علاقہ جیوانی میں فری آئی کیمپش کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مریضوں کا علاج جبکہ سینکڑوں آپریشن کئے گئے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور آرمی کی 44 میڈیکل بٹالین نے 22 ممبران پر مشتمل الشفاء ٹرسٹ کی ٹیم کی بھرپور مدد کی۔

ڈی جی آؤٹ ریچ پروگرام الشفاء ٹرسٹ کرنل (ریٹائرڈ) طارق عثمان نے کہا کہ کیمپوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے، سیکڑوں سرجری کی گئیں اور بہت سے لوگوں کو مفت ادویات اور عینکیں دی گئیں۔ پیچیدہ مسائل میں مبتلا مریضوں کو بیس ہسپتالوں کو ریفر کیا گیا تاکہ انکی بینائی بچائی جس سکے۔

فری آئی کیمپس کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ سے کووڈ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ علاقے کے عمائدین اور مقامی لوگوں نے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کی جانب سے مفت سرجیکل آئی کیمپس کا اہتمام کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہمارے لوگوں کی اکثریت کے پاس شہروں اور سفر اور علاج کے لئے درکار وسائل کی کمی ہے۔

کرنل طارق عثمان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد، او جی ڈی سی ایل کے اکرام اللہ کانسی، ڈی ایچ او گوادر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور آئی سپیشلسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر نے اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا جس پر انکے شکر گزار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فری آئی کیمپ کے حوالے سے رپورٹ ٹرسٹ کے صدر کو پیش کر دی گئی ہے۔ ٹرسٹ نے 1992 میں دیہی آبادی کو مفت خدمات کی فراہمی کے لئیآؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا جس دوران اب تک دس لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جس میں چھ ہزار آپریشن اور ایک لاکھ چشموں کی مفت فراہمی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.