Ultimate magazine theme for WordPress.

شجر سایہ دار ! عبدالروف مغل ایم پی اے

بیگ راج

316
بیگ راج

شجر سایہ دار ! عبدالروف مغل ایم پی اے ۔۔۔۔۔ بیگ راج کا کالم

جس نے بچپن میں مغل زندہ باد کے نعرے سنے۔ بیداری کی تحریک میں اپنے والد کے ہمرکاب ہوئے۔

جس کے بھائی جنت نصیب نے اس قافلے کی رفتار کبھی کم نہ ہونے دی۔ شدید علالت میں بھی برادری کیساتھ کھڑے رہے۔

جنہوں نے اپنی جوانی مغل قوم کی سماجی اور سیاسی سرگرمیوں کیلئے وقف کی۔ تکبر نہ غرور، ریا کاری نہ فریب۔ہر حال میں ہر دل عزیز۔

جو آج بھی ملک کے طول وعرض میں جواں مردوں کی طرح قوم کے ہر دکھ سکھ میں پہنچتے ہے۔

شجر سایہ دار ! عبدالروف مغل ایم پی اے

گوجرانولہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عبدالرؤف مغل ایم پی اے (دائرے) میں

جس نے برادری میں اختلافات کو مٹانے کیلئے اپنی آنا مٹا دی، چل کر لوگوں کے گھروں میں گیا اور بڑی حد تک کامیاب ہوا۔

جو کسی بھی مغل کنونشن میں اپنی پارٹی وابستگی سے ہمیشہ بالا تر رہتا ہے۔ جو مغل قوم کو مناصب کے حصول کیلئے اہلیت پیدا کرنے پر زور دیتا ہے۔

ایسا شجر سایہ دار، ایسا پاکباز اور باکردار رہبر غنیمت ہے۔ ایک خدا ترس انسان، ایک بڑا آدمی !

مغل بھائیو !

یہی ہمارے سربراہ ہیں۔ جناب عبدالروف مغل ایم پی اے ہی برادری کے قائد ہیں۔ اللہ پاک انہیں اور ان کے ساتھیوں کو تندرست و توانا رکھے۔ آمین !

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.