Ultimate magazine theme for WordPress.

بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس عاٸد ہونا، ہماری کامیابی ہے: کرومیٹک ٹرسٹ

437

کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے کہا ہے کہ ادارے کی محنت رنگ لے آٸی ہے، چار سال کی طویل جدوجہد کے دوران عوام میں آگاہی اور مختلف ادوار میں حکومتوں پہ دباٶ بڑھایا، جس کے نتیجے میں حالیہ بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس عاٸد ہوا۔

ان خیالات کا اظہار کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چار سال سے ثابت قدمی کے ساتھ تمباکو نوشی کے خلاف مختلف مرحلوں میں منظم مہم چلاٸی جس کے نتیجے میں حکومت نے بجٹ میں سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس 150 ارب روپے سے بڑھا کر 200 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جو انتہاٸی خوش آٸند ہے۔

اس موقع پہ شارق خان کا کہنا تھا کہ کرومیٹک ٹرسٹ نے مختلف سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبا و طالبات کو سگریٹ کے نقصانات سے نہ صرف آگاہی فراہم کی بلکہ انہیں تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا حصہ بنایا۔

شارق خان نے اپنی حکمت عملی بتاتے ہوۓ کہا کہ اس سفر میں کرومیٹک ٹرسٹ نے پیکٹ پاک کے نام سے ویب ساٸٹ کا اجراء کیا جس پہ تمباکو نوشی سے متعلق ہر طرح کے اعداد شمار کو ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کرمیٹک ٹرسٹ کی ٹیم نے اراکین اسمبلی ، سینیٹرز ، کھلاڑیوں اور سماجی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اس معاشرتی براٸی کے متعلق تفصیلا بریف کیا اور ان کی توجہ پیکٹ پاک ویب ساٸٹ کی جانب مبذول کراٸی تاکہ وہ مستقبل میں ہماری کوششوں سے آگاہ رہیں اور پالیسی سازی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں۔

ان کا کہا تھا کہ ہم نے اپنی آواز ایوان کے اقتدار تک پہنچانے کیلیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل کا سہارا لیا ۔ شارق خان نے تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ ہم نے مختلف کانفرنسسز اور سیمنارز کا انعقاد کرکے سوشل میڈیا انفلوانسرز کے ساتھ اپنے روابط بڑھائے تاکہ انہیں ہمارا مقصد سمجھ آۓ اور وہ اس میں ہمارا حصہ بن کہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیمیناراور کانفرنسسز انتہاٸ مفید ثابت ہوٸیں اور انہی سوشل میڈیا انفلوانسرز نے سماجی رابطوں کی ساٸٹس پہ آواز اٹھاٸی اور بالخصوص ٹوٸٹر پہ ان کا پیغام اس قدر موثر تھا کہ بجٹ کے دوران اور اس سے قبل متعدد مرتبہ تمباکو نوشی پہ ٹیکس کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس:

شارق خان نے مزید بتایا کہ بجٹ سے چند روز قبل کرومیٹک ٹرسٹ نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ ملکر ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے پانچ سو طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پہ مہمان خصوصی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کرومیٹک ٹرسٹ کی کوششوں کی تعریف کی اور اس بات کی یقین دہانی کرواٸی کہ وہ نہ صرف سگریٹ پہ بجٹ میں ٹیکس بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ مستبقل میں اس کے خلاف اپنی پارٹی قیادت اور سینیٹ میں اس مسٸلے کے خلاف آواز اٹھاٸیں گے اور سخت ترین قانون سازی کے ذریعے سگریٹ کو عام آدمی اور بالخصوص بچوں کی پہنچ سے ہی دور کردیں گے۔

شارق خان نے کہا کہ یہ صرف کرومیٹک ٹرسٹ کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے کیونکہ ہماری کوششوں کو عالمی سطح پہ سراہا جا رہا ہے اور پاکستان کی طرح دیگر ترقی پذیز ممالک ہماری کامیاب حکمت عملی کو اپناتے ہوۓ سگریٹ پہ ٹیکس بڑھانے کے راستے پہ گامزن ہیں ۔

آخر میں کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا انفلوانسرز کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگر میڈیا کا تعاون جاری رہا تو ہم پاکستان کو تمباکو نوشی سے پاک کر دیں گے۔

انہوں نے سماجی کارکنوں ، فنکاروں ، کھلاڑیوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے افراد ک بھی شکریہ ادا کیا جو اس مہم میں کرمیٹک ٹرسٹ کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کہ کھڑے رہے بالخصوص پالیسی ساز اور موجودہ حکومت جنہوں نے سگریٹ پہ ٹیکس عائد کرکے ثابت کیا کہ یہ ایک معاشرتی برائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.