Ultimate magazine theme for WordPress.

اولاد کا دکھ اور سورہ فاتحہ کی برکات

ڈاکٹر شاہ فیض

421

اولاد کا دکھ اور سورہ فاتحہ کی برکات

کیا کریں اب؟ اہلیہ شدید پریشانی کے عالم میں!

میں کیا کروں ؟ میرے پاس تو شاید چند روپے ہیں ۔۔۔ ڈاکٹر کی فیس اور نہ دوائی کے پیسے۔

اس وقت سب سے بڑا بیٹا حماد فیض ہی تھا شاید اس کی عمر دو سال کی تھی، بخار کی شدت سے اسے فبرائیل فٹس یعنی مرگی کی طرح کے دورے پڑتے تھے۔ جیسے ہی حماد کو بخار ہوتا ہم دونوں میاں بیوی بس۔

وہ دن بھی کچھ خاص دن تھے۔

کچھ وسائل نہ تھے لیکن کون سا ڈاکٹر تھا جس تک ہم نہیں گئے۔

بہرحال وہ ایام میری آزمائش کے دن تھے یا شاید میری ضد مجھے سزا دے رہی تھی کہ ۔۔۔۔۔ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ میں چھ سال پھر ۔۔۔۔۔ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں چار سال پڑھنے کے بعد بھی
میں اس قرض کی ادائیگی کا نہ سوچ رہا تھا جو ان دونوں اداروں نے مجھے دیا تھا۔

اور جب میں نے اپنی ضد ترک کی تو پھر واپسی کے سفر کی آزمائش تھی کہ واپسی سچی ہے یا ابھی بھی اس میں کھوٹ ہے اور جب میری واپسی سچی ثابت ہوئی ، یقین کریں عطا ہی عطا تھی۔

جیب خالی تھی سامنے دو سال کا بیٹا شدید بخار میں۔۔۔۔

اولاد کا دکھ

بے بسی کیا ہوتی ہے یہ میں نے اس دن جانا تھا۔

اللہ کسی والدین کو اولاد کی کسی بھی طرح کی آزمائش میں مبتلا نہ کرے، آمین!

پھر ہم دونوں نے وضو کیا۔

حماد کے ایک طرف میں اور دوسری طرف میری اھلیہ جو میری محسنہ بھی ہیں۔ بس ہم دونوں اس کے سرھانے بیٹھ گئے اور ۔۔۔۔۔

سورہ الفاتحہ پڑھ پڑھ کر دم کرنا شروع کر دیا رات ساڑھے دس بجے شروع ہوئے تھے تقریبا ڈیڑھ یا دو بجے کا وقت تھا جب میری اہلیہ نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا کہ اللہ تیرا شکر۔ اللہ تیرا شکر!!

حماد پسینہ سے نہایا ہوا تھا۔

وہ دن ہے اور آج کا دن ہے حماد کو بخار ضرور ہوا لیکن پھر مرگی جیسے دورے نہیں پڑے۔

میں اسی لیے سورہ الفاتحہ کو سورہ شفاء کہتا ہوں ، دم والی سورۃ!

تو آپ بھی بیماری خواہ لا علاج ہو یا دنیاوی معالج جواب دے چکے ہوں بس یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کریں پڑھتے رہیں پڑھتے رہیں پڑھتے رہیں پڑھتے رہیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ فریکوئنسی میچ ہو جائے پھر دیکھیے گا میرے اللہ کا کمال ۔۔۔۔۔۔۔

یونس شاہ بخاری صاحب! آپ نے فضیلہ الشیخ المحدث بھٹوی حفظہ اللہ کا ذاتی عمل ذکر کیا مجھے بھی بہت کچھ یاد آگیا۔

اس لیے یہ پوسٹ آپ کے نام

Leave A Reply

Your email address will not be published.