Ultimate magazine theme for WordPress.

جب عمران خان نے کہا ” ایدھی ایک گھٹیا آدمی ہے”

شاہد ندیم

592

جب عمران خان نے کہا ” ایدھی ایک گھٹیا آدمی ہے”

عمران خان نے (5 مئی 2022) اداکار شان کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ "مولانا عبد الستار ایدھی ایک عظیم سماجی کارکن تھے۔”

اُن کا یہ جملہ مجھے کرکٹ کے عظیم ہیرو کے ساتھ اپنی ایک مختصر ملاقات کی یاد دلاتا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب مجھ سے ٹیلی پلے کی ہدایت کاری کے لیے کہا گیا تھا۔ یہ ٹیلی پلے تھا "آخری کب تک”)، جو کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور کے افتتاح کے لیے بنایا جارہا تھا۔

جب ہم لاہور میں ایک منظر کی شوٹنگ کر رہے تھے، جس میں طالب علموں کو کینسر میں مبتلا ایک طالب علم کے لیے چندہ جمع کرتے دکھایا گیا تھا۔

یہ خوشی کی بات تھی کہ ایدھی صاحب اُنہی دنوں اپنی جھولی پھیلاکر لاہور میں سڑکوں پر چندہ مانگ رہے تھے۔ "کھُلی جھولی”۔ میں نے سوچا کہ اگر ایدھی صاحب ہمارے ڈرامے کا ایک ایسا ہی سین شوٹ کرنے پر راضی ہوجائیں تو بہت اچھا ہوگا۔

عظیم ایدھی صاحب نے ہمارے ڈرامے میں اداکاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی (جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ عمران خان کے پروجیکٹ کے لیے بنایا جا رہا ہے)۔

ٹیلی پلے مکمل ہونے پر، زمان پارک میں عمران خان کے گھر پر ایک چھوٹے گروپ کے لیے اس پلے کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں عمران خان کی اہلیہ جمائما خان اور اُن کے دوست میاں یوسف صلی شامل تھے۔

اسکریننگ کے دوران جب ایدھی کا منظر آیا تو عمران خان نے ہمیں رکنے کو کہا۔ "یہ آدمی ڈرامے میں کیوں ہے”؟

تعریف کی توقع کرتے ہوئے میں نے بتایا کہ کس طرح ایدھی صاحب نے ہمارے ڈرامے کے لیے "اداکاری” کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور کس طرح ان کی توثیق اس ڈرامے اور ہسپتال کے پروجیکٹ کے لیے ایک بڑا پلس ثابت ہوگی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ تھوڑی دیر سرگوشی کے بعد وہ میری طرف متوجہ ہوے اور کہا کہ اگرچہ وہ ایک "گھٹیا” آدمی ہے لیکن آپ رکھ سکتے ہیں۔ ڈرامے کو دسمبر 1996 میں اس کے لانچ کے موقع پر پی ٹی وی کی طرف سے زبردست پذیرائی کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم عمران خان کے وہ سخت الفاظ تب سے میرے ساتھ ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ کپتان نے اب پاکستان کے سب سے بڑے مخیر شخص کے بارے میں اپنی رائے پر بڑی خوش اصلوبی سے یو ٹرن لیا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون معروف ہدایتکار شاہد ندیم کی ٹویٹس سے اخذ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.