مجھے فیس بک فرینڈ شپ آفر کرنے کے 10 آداب:
مجھے روزانہ آٹھ دس افرادفرینڈریکوئسٹ بھیجتے رہتے ہیں۔
فرینڈ ریکوئسٹ قبول کرنے کے لیے جو دیکھتا ہوں۔
1) مسئلہ تصاویر: جہاں وال صرف اپنی اور دوسروں کی تصاویر سے مزین ہوتی ہے۔(تصویر کی اجازت بقدر ضرورت شرعی)
2) وہ۔لوگ جن کی وال بریلوی، دیوبندی یا اہلِ حدیث پر مبنی فرقہ وارانہ پوسٹوں سے مزین ہی ہوں اور کچھ علمی استفادے کی کیفیت نہ ہو ۔ (آپ بریلوی ہیں یا دیوبندی یا اھل حدیث مجھے اس سے کوئی فرق نہیں لیکن بس دوسرے مسلک کے ساتھ استھزاء، گالم گلوچ اور فتوی بازی نہ کیجیے)۔
3) وہ لوگ جو خالص سیاسی پوسٹیں خالص سیاسی مزاج کے تحت کرتے ہیں بالخصوص گالم گلوچ اور محض الزام۔تراشی۔(سیاسی پوسٹوں کی اجازت ہے لیکن مثبت رپورٹنگ والے سٹائل میں، آپ کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا بس اپنی جماعت کی محبت میں باقی جماعتوں کی ایسی تیسی نہ پھیریے)
4) وہ لوگ جنہیں لوگوں کو جنت اور جہنم بھیجنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔(اس پر کچھ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں)
5) وہ لوگ جنہیں منھج کا سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا بہت شوق ہو
(جب علم ضرورت سے زیادہ ہو جائے تو پھر اس کا کہیں نہ کہیں استعمال ضرور ہوتا ہے لہذا کوشش کیجیے یہ سرٹیفیکیٹ بانٹنے والی کیفیت نہ)
6) وہ لوگ جنہیں تعامل مع الحکام کا فلسفہ اپنی پسند کے حکمرانوں کے لیے پسند ہو۔(بے چارے مسکین لوگ)۔
فیس بک فرینڈ شپ آفر کرنے کے 10 آداب:
7) وہ لوگ جن کی وال افواج پاکستان اور اداروں پر تنقید سے ہی خالی نہیں ہوتی۔ (مجھے ذاتی طور پر افواج پسند ہیں اور ان کے خلاف بات سننا بھی اچھا نہیں لگتا البتہ مثبت تنقید کی بالکل اجازت ہے اور چند افراد کی بنیاد پر پوری افواج یا اداروں کو برا کہنا مجھے سخت ناپسند ہے، مجھے مشرف سے نفرت ہے اظہار بھی کرتا ہوں لیکن افواج پاکستان کے ساتھ محبت مجھے اپنے خون اور دودھ میں ملی ہے)۔
😎 وہ لوگ جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر لعن طعن کرنا جائز سمجھتے ہیں خواہ کہتے نہ ہوں لیکن جہاں کچھ مخصوص صحابہ کا ذکر آئے زبانیں آلودہ ہو جاتی ہیں۔(صحابہ کرام پر طعن زنی قطعا گوارا نہیں خواہ چھوٹا صحابی ہو یا بڑا صحابی، بس جس نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی آنکھوں سے حالت ایمان میں دیکھ لیا، واہ کیا کمال ہے ، توفیق الہی ہے، انتخاب الہی ہے)۔
9) ایسے احباب جنہیں شخصیت پرستی کا شوق ہو یا اپنی جماعت کے قائد کو معصوم عن الخطا سمجھنے کا ہیضہ ہو۔ (اپنی جماعت کے قائد کو غلط نہ ثابت ہونے دیا جائے خواہ کوئی بھی زد میں آئے صحابہ یا کسی اور مسلک کی خوبصورت ہستی یا اسلاف رحمہم اللہ کے پیارے وجود)۔
10) ایسے احباب جو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتے ہیں لیکن ان کا پروفائل لاکڈ ہوتا ہے۔
لو جی اب جس کا دل کرتا ہے فرینڈ ریکوئسٹ بھیجے سر آنکھوں پر۔
اور اگر میں آپ کے مقرر کردہ معیار پر پورا نہیں اترتا تو بلا شک و شبہ مجھے ان فرینڈ کر سکتے ہیں۔
پچھلے چند دنوں سے جس طرح سیاسی منافرت اپنے عروج پر نظر آئی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے بعض احباب نے جس طرح طعن و تشنیع کا سلسلہ شروع کیا اور محض سیاسی مخالفت پر مغلظات کا سلسلہ شروع کیا میں ایسے شمار احباب سے معذرت کر چکا ہوں اس بات سے قطع نظر کہ ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: