Ultimate magazine theme for WordPress.

مسلم ن کے صدر شہباز شریف وزیراعظم منتخب

178

اسلام آباد: شہباز شریف وزیراعظم منتخب۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

وزیراعظم کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار میاں شہباز شریف تھے۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار شاہ محمود قریشی تھے۔

تاہم ایوان میں اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے فلور شاہ محمود قریشی کے سپرد کردیا۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بھرپور خطاب میں اپنا پرانا موقف دہرایا،

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی جماعت وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہیں لے گی، اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے مستعفی ہورہے ہیں۔

جس کے بعد قاسم سوری نے چیئر پینل آف چیئرمین میں شامل ایاز صادق کے سپرد کردی۔ باقی کی کارروائی سابق اسپیکر ایاز صادق نے چلائی۔

شہباز شریف وزیراعظم منتخب

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا، دو نکاتی ایجنڈے میں قائد ایوان کا انتخاب شامل بھی تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس کارروائی آئین کے آرٹیکل 91 اور قاعدہ 32 کے تحت چلائی گئی۔

نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے اسپیکر چیئر سے شیڈول پڑھ کر سنایا گیا۔ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے تمام ارکان کو ایوان میں کارروائی کا آغاز شروع ہوتے ہی پہنچنا تھا۔ ارکان کو ایوان میں حاضری کے لیے پانچ منٹس تک گھنٹیاں بجائی گئیں۔

تمام ارکان کے حاضر ہونے اور 5 منٹ گھنٹیاں بجنے کے بعد تمام دروازے بند کردیے گئے۔ دروازے مقفل ہونے کے بعد کوئی رکن اندر سے باہر یا باہر سے اندر داخل نہیں ہوسکتا تھا۔

لابیز کے دروازوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز متعین کردیئے گئے۔ اسپیکر چیئر سے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ دونوں امیدواران کے لئے الگ الگ لابیز مختص کی گئیں، جہاں ان کے ووٹرز کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے داخل ہونا تھا۔

تمام ارکان کے ایوان سے رخصت ہونے کے ساتھ ہی گھنٹیاں بجا کر حال کو بند کردیا گیا۔

نتائج کی گنتی مکمل ہونے کے بعد لابیز کھول دی گئیں، جس کے بعد ارکان کے سامنے نتائج رکھے گئے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 172 ووٹ درکار تھے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے 174ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.