Ultimate magazine theme for WordPress.

ہیجڑا پرندہ دریافت ، خصوصیات نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ دیا

یہ پرندہ بیک وقت نر اور مادہ پرندے جیسی خصوصیات رکھتا ہے

364

ہیجڑوں کی "خصوصیات” آپ نے انسانوں میں تو دیکھی ہوں گی ، لیکن امریکی ماہرین حیاتیات کو ایک ایسے جنگلی پرندے نے چکرا کر رکھ دیا ہے ، جو مکمل نر ہے اور نہ ہی مکمل مادہ ہے ۔۔۔۔۔ یہ پرندہ ایک جانب سے اگر نر کی خصوصیات رکھتا ہے تو دوسری جانب سے اس میں مادہ پرندے جیسی خصوصیات بھی بیک وقت موجود ہیں ۔۔۔۔ ابھی تک ماہرین اسی نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس کی وجہ جینیاتی ہی ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔

یہ پرندہ امریکی ریاست پنسلوینیا میں اس وقت دریافت ہوا ۔۔۔۔۔ جب حیاتیاتی ماہرین کی ایک ٹیم چوبیس ستمبر کو جنگلی حیات کی محفوط قدرتی پناگاہیں تلاش کررہی تھی ۔۔۔۔۔

پرندے کا نام

اس پرندے کا نام

(Rose-Breasted Grosbeak)

ہے۔ عموما نر ۔۔ روز بریسٹڈ گروس بیک ۔۔ میں چونچ کے بالکل نیچے چھاتی پر شوخ گلابی رنگ کا ایک بڑا واضح دھبہ ہوتا ۔۔۔۔ اور اس کے پروں کا اندرونی رنگ بھی گلابی ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ جبکہ مادہ پرندے کی ظاہری خصوصیات مختلف ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔ مثلا مادہ کے پروں کا اندرونی رنگ شوخ زرد ہوتا ہے جبکہ مادہ کے سینے کا رنگ بھورا ہوتا ہے۔

گلابی سینے والا گروزبیک
گلابی سینے والا گروزبیک

امریکی ماہرین حیاتیات کو پاؤڈرمل نیچر ریزرو پنسلوینیا سے جو پرندہ ملا ہے،  اس کے دائیں حصے پر نر پرندے والی علامات ہیں جبکہ بائیں حصے اور پر پر مادہ پرندے والی علامات اور خصوصیات موجود ہیں ۔۔۔۔۔

اس دریافت کو غیرمعمولی تو قرار دیا جارہا ہے، لیکن یہ ایسی کوئی انہونی بھی نہیں، کیونکہ پچھلے چونسٹھ برسوں میں ماہرین حیاتیات کو اس علاقے سے دس ایسے پرندے مل چکے ہیں، جو ایک ہی وقت میں نصف نر اور نصف مادہ تھے۔

ماہرین کی رائے

ماہرین کے مطابق جنگلی حیات میں یہ مسئلہ "جینیاتی خرابی” کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔۔۔۔ لیکن اس خرابی کی شرح زیادہ نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔ مثال کے طور پر ایک لاکھ میں سے سے دس موغیاں ایسی ہوسکتی ہیں ، جو ایک جانب سے اگر آدھی نر ہوں تو دوسری جانب سے وہ نصف مادہ نکلیں ۔۔۔۔۔

روز بریسٹڈ گراسبیک عموما مارچ کے مہینے میں پیدا ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس لیے آئندہ مارچ تک سائنسدانوں کو انتظار کرنا پڑے گا کہ دوہری "خصوصیات” والا یہ پرندہ اپنی نسل آگے بڑھاسکتا ہے ۔۔۔۔ یا پھر یہ واقعی ہیجڑا ہے ؟؟؟؟

واضح رہے کہ "گراسبیک” جیسی دہری خصوصیات رکھنے والے پرندوں کو حیاتیاتی زبان میں گائنڈرومارف

(gynandromorph)

کہا جاتا ۔۔۔۔۔ یہ پرندے نہ مکمل مادہ ہوتے ہیں اور نہ ہی مکمل نر ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔ جبکہ ایک ساتھ مادہ اور نر تولیدی اعضا رکھنے والی حیات تو حیاتیاتی زبان میں ہرفافروڈائیٹ کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.