سمارٹ فون والے ہوشیار ہوجائیں، تاوان مانگنے والا وائرس آگیا
مائیکرو سافٹ نے اس نئے وائرس کو MalLocker.B کا نام دیا ہے
اسمارٹ فون آج ہماری زندگیوں کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے ۔۔۔۔۔ اس سمارٹ فون میں انسان کی ذاتی زندگی کے متعلق ایسی معلومات موجود ہوتی ہیں، جنہیں کوئی دوسروں کے ہاتھ میں جانے نہیں دیتا ۔۔۔۔۔ اس میں آپ کے ذاتی کوائف ۔۔۔۔ پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہیکرز ہمیشہ اسمارٹ فون کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔ اکثر صارفین کسی وائرس کا شکار ہوتے ہیں اور اپنی ان قیمتی معلومات سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔۔۔۔
ابھی حال ہی میں اسی طرح کا ایک نیا وائر سامنے آیا ہے ۔۔۔۔۔ جو اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے کافی مشکلات پیدا کرسکتا ہے، مائیکرو سافٹ نے اس نئے وائرس کو
MalLocker.B
کا نام دیا ہے ۔۔۔۔۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے اسمارٹ فونز کے لیے خطرناک قسم کا وائرس "میل لاکرڈاٹ بی” مختلف ویب سائٹسں اور آن لائن فورمز سے منتقل ہورہا ہے ۔۔۔۔۔ یہ وائرس عموما "اینڈرائیڈ ایپس” میں چھپا ہوتا ہے ۔۔۔۔ اس لیے ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے محتاط رہنا ہوگا ۔۔۔۔۔
یہ وائرس کس طرح نقصان پہنچاتا ہے؟
یہ خطرناک وائرس جس موبائل میں گھس جائے تو صارف اپنے موبائل کی سکرین کو نہیں دیکھ پاتا ۔۔۔۔۔ یعنی یہ آپ کی سکرین کو لاک کردیتا ہے ۔۔۔۔۔ یہ "میل ویئر” فون کی زبان کو چھپاتا نہیں بلکہ اس کی جانب سے جو میسیج آتا ہے، اس میں یہ خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہلکار ظاہر کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ پھر یہ آپ کی اسکرین کو "ان لاک” کرنے یعنی کھولنے کیلئے آپ سے پیسے مانگتا ہے ۔۔۔۔۔ اسی وجہ سے اسے تاوان مانگنے والا یعنی "رینسم ویئر” بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔۔
آپ کا موبائل آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے، لیکن درحقیقت وہ موبائل اور اس میں موجود ساری معلومات کا کنٹرول اس وقت ہیکرز کے پاس ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ اب اگر ہیکر کی مانگ اور مطالبے پر آپ اسے پیسے یعنی تاوان دینے پر آمادہ نہ ہوں تو ۔۔۔۔ ہیکر کی طرف سے دھمکیوں والے پیغام سیل فون کی سکرین پر نمودار ہونے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔ یہ میل ویئر آسان کوڈنگ میں ہے، اس لیے یہ بآسانی ایک سے دوسرے موبائل میں داخل ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔
وائرس سے بچنے کا طریقہ
اس وائرس سے بچاو کیلئے مائیکرو سافٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی کسی ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ نہ کریں ، جس کا لنک غیر واضح ہو ۔۔۔۔ یا اس کا سورس ہی مشکوک ہو ۔۔۔۔ یا پھر جو معروف یا مشہور بھی نہ ہو ۔۔۔۔۔ صارفین کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اپنے موبائل فونز میں قابل بھروسہ ، محفوظ اور مشہور و معروف ایپس کو ہی ڈاؤن لوڈ کریں ۔۔۔۔۔ تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔۔۔۔۔۔