Ultimate magazine theme for WordPress.

وزارتوں کی کارکردگی: مراد سعید ٹاپ کرگئے

79

اسلام آباد: وزارتوں کی کارکردگی: وفاقی وزیر موصلات مراد سعید ٹاپ کرگئے

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اچھی اور بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد حاصل کرنے والے 10وفاقی وزرا میں مراد سعید پہلے نمبر پر آگئے۔

وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وفاقی وزراء میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے 10 وزراء کو اُن کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دیں۔

کابینہ میں شامل وفاقی وزراء اور وزارتوں کے حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔

وزارتوں کی کارکردگی

  1. مراد سعید کی وزارت مواصلات کارکردگی میں پہلے نمبر پر رہی۔
  2. اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے نمبر پر رہی۔
  3. ثانیہ نشتر کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر نمبر پر رہی۔
  4. شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے نمبرپر رہی۔
  5. شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر رہی۔
  6. وزارت صنعت و پیداوار چھٹے نمبر پر رہی۔
  7. قومی سلامتی کی وزارت ساتویں نمبر پر رہی۔
  8. وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد آٹھویں نمبر پر رہے۔
  9. شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں نمبر پر رہی۔
  10.  فخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت داخلہ دسویں اورآخری نمبر پر رہی۔

بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین اور حکام کو اضافی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ (اسناد) کے امیدواروں میں اسد عمر، شاہ محمود، فواد چوہدری، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شیخ رشید، فروغ نسیم، مراد سعید، خسرو بختیار، عبدالرزاق داؤد، عمر ایوب، ملک امین اسلم، حماد اظہر، شوکت ترین، اعظم سواتی اور شبلی فراز شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے اس حوالے سے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس کو دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.