Ultimate magazine theme for WordPress.

اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 10 وزرا کو تعریفی اسناد ملیں گی: وزیراعظم کا فیصلہ

121

اسلام آباد: اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 10 وزرا کو تعریفی اسناد ملیں گی: وزیراعظم کا فیصلہ

تعریفی اسناد دینے کی تقریب وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی وزارتوں میں بہترین اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے وفاقی وزیروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا فیصلہ

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ میں شامل 10 وزراء کو اُن کی بہترین کارکردگی پر تعریفی (اسناد) سرٹیفیکیٹس سے نوازیں گے۔

صرف یہی نہیں بلکہ بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو اضافی الاونس بھی دیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے ایک خصوصی رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس کو بھجوادی دی ہے۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ (اسناد) دینے کی یہ تقریب آج وزیر اعظم آفس میں ہوگی۔

اس خصوصی تقریب میں وزراء اور وزارتوں کے حکام کو مدعو کیا گیا ہے۔

بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ کے امیدواروں میں مراد سعید, اسد عمر، شاہ محمود، عبدالرزاق داود، شیخ رشید، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، فروغ نسیم، ملک امین اسلم، اعظم سواتی, خسرو بختیار ، عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اور شبلی فراز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.