Ultimate magazine theme for WordPress.

جسٹس گلزار کی ریٹائرمنٹ کے بعد "چیف جسٹس” والی سیکورٹی کا مطالبہ

جسٹس گلزار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا

360

جسٹس گلزار کی ریٹائرمنٹ کے بعد "چیف جسٹس” والی سیکورٹی کا مطالبہ

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد  نے ریٹائرمنٹ کے بعد "چیف جسٹس” والی سیکورٹی مانگ لی ہے۔

اس مقصد کیلئے سابق چیف جسٹس جسٹس گلزار کی جانب سے اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی حکومت کو مراسلہ بھی لکھا گیا تھا۔

اپنے اس مراسلے میں جسٹس گلزار احمد نے مطالبہ کیا کہ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت چیف جسٹس والی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

سابق چیف جسٹس گلزار  نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو یہ مراسلہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے لکھا۔

اس مراسلے میں عدالت عظمیٰ کے سابق چیف جسٹس نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ماورائے عدالت قتل اور دہشت گردی سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات سُنےاور ان کے فیصلے کیے۔

اپنے اس مراسلے میں جسٹس گلزار احمد اور اُن کے اہل خانہ کیلئے چیف جسٹس کو ملنے والی سیکیورٹی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے اپنے مراسلے میں کہا کہ تجاوزات اور اقلیتوں کے حقوق سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلے کیے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ اس لیے ریٹائرمنٹ کے بعد اُنہیں گھر اور سفر کے دوران رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.