Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان کیلئے قرض کی منظوری: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملیں گے

165

پاکستان کیلئے قرض کی منظوری: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے نئی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی ادارے) نے پاکستان سے متعلق چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری دے دی ہے۔ اس جائزے کے تحت ایک پاکستان کو ارب ڈالر قرض مل سکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ نے ایک ٹویٹ کیا، اور اس ٹویٹ میں انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے منظور کیے گئے اقتصادی جائزے کو خوش آئند قرار دیا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان سے متعلق چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان کی درخواست پر دو مرتبہ اس اجلاس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی ادارے) نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کیلئے پاکستان کو وقت دے رکھا تھا۔

قانون منظور ہونے پر تمام پیشگی شرائط پوری ہوگئیں تو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئے چھٹے اقتصادی جائزہ کے ہمراہ ایک ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔

پاکستان کا چھٹا اقتصادی جائزہ منظور ہونے کے بعد آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی ادارے) کا پروگرام ٹریک پر آگیا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر آنے کے بعد پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی فنانسنگ (مالی امداد) کی سہولت ملے گی۔

اس کے علاوہ وزارت خزانہ کے حکام نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی اب بہتر ہوجائیں گے اور اسٹاک مارکیٹ سمیت دیگر اقتصادی اعداد و شمار میں بھی واضح بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.